قومی خبریں

کانگریس کارکنان نے آج مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ میں نکالی ’آزادی کی گورو یاترا‘

یاترا کو خطاب کرتے ہوئے سندیپ دیکشت نے کہا کہ ’’چاہے دہلی میں 15 سال کی حکومت ہو یا پھر ملک میں 75 سالوں کا کام ہو، اس ملک کو آزادی دلانے پر کانگریس پارٹی کو فخر ہے۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس کمیٹی کی ہدایت کے مطابق ملک بھر میں آزادی کی 75ویں سالگرہ پر آزادی کی گورو یاترا نکالنے کی شروعات 9 اگست سے ہو چکی ہے۔ آج دوسرے دن دہلی ریاستی کانگریس کمیٹی کے ذریعہ آزادی کی گورو یاترا مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کےپٹپڑ گنج اور کرشنا نگر ضلع کانگریس کمیٹی میں نکالی گئی۔ آزادی کی گورو یاترا کا انعقاد ضلع صدر ایڈووکیٹ دنیش کمار اور سردار گرچرن سنگھ راجو نے کیا۔ پٹپڑ گنج ضلع میں یاترا مین ریڈ لائٹ، 13 بلاک ترلوک پوری سے مدر ڈیری تک نکالی گئی اور کرشنا نگر ضلع میں آزادی کی گورو یاترا والیہ نارسنگ ہوم، لکشمی نگر سے بہاری کالونی شاہدرہ تک نکالی گئی۔ یاترا کے دوران سینکڑوں کانگریس کارکنان ہاتھوں میں قومی پرچم لیے ہوئے تھے۔

Published: undefined

پٹپڑ گنج ضلع اور کرشنا نگر ضلع میں آزادی کی گورو یاتراؤں کی شروعات دہلی انچارج راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل اور سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دیکشت نے ہاتھ میں قومی پرچم لے کر کی۔ آزادی کی گورو یاترا میں ان دونوں کے علاوہ دہلی حکومت کے سابق وزیر ڈاکٹر نریندر ناتھ، سابق رکن اسمبلی امریش گوتم، وجئے سنگھ لوچو، ضلع صدر دنیش کمار، گرچرن سنگھ راجو، کمیونکیشن محکمہ کے وائس چیئرمین پرویز عالم، کوآرڈنیٹر مہندر منگلا، پریم کمار سمیت سیوا دَل، یوتھ کانگریس، مہیلا کانگریس و این ایس یو آئی کے کارکنان خصوصی طور پر شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ آزادی کی گورو یاترا پوری دہلی میں سبھی 14 اضلاع میں نکالی جائے گی۔

Published: undefined

بہرحال، اس موقع پر راجیہ سبھا رکن شکتی سنگھ گوہل نے کہا کہ آزادی کی 75ویں سالگرہ منانے کے سچے حقدار کانگریس کے فوجی ہیں جنھوں نے انگریزوں سے ہی آزادی نہیں دلائی بلکہ آزادی کے بعد 75 سالوں تک ملک کی خدمت کر کے اپنی ذمہ داری انجام دی، ساتھ ہی ملک کے ہر شہری کے حقوق کی حفاظت بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ترقیات پر مبنی آزدای کے سبب ہی ہندوستان کا شمار آج ترقی یافتہ ممالک میں ہو رہا ہے۔

Published: undefined

سابق رکن پارلیمنٹ سندیپ دیکشت نے اس موقع پر کہا کہ دہلی میں کانگریس پارتی نے 15 سالوں میں ایسے ترقیاتی کام کیے تھے کہ دہلی ملک میں بہترین شہر بن کر ابھرا۔ انھوں نے کہا کہ کانگریس نے دہلی کو تعلیم کی آزادی دلائی، صحت کی آزادی دلائی، روزگار کی آزادی دلائی، ترقی کی آزادی دلائی، انفراسٹرکچر کی آزادی دلائی، پانی اور بجلی کی آزادی دلائی، دہلی کو تاریکی سے آزادی دلائی، ٹریفک جام سے آزادی دلائی۔ سندیپ دیکشت نے مزید کہا کہ ’’چاہے دہلی میں 15 سال کی حکومت ہو یا پھر ملک میں 75 سالوں کا کام ہو، اس ملک کو آزادی دلانے پر کانگریس پارٹی کو فخر ہے، اور ہر ہندوستانی کو بھی فخر ہونا چاہیے۔ آج جو لوگ آزادی کی 75ویں سالگرہ پر غلط فہمی پیدا کرنے والی بیان بازی اور سیاست کر رہے ہیں، درحقیقت انھوں نے آزادی کے لیے کچھ کیا ہی نہیں، اور نہ ہی انھیں آزادی کے لیے جدوجہد اور قربانی دینے کے معنی معلوم ہیں۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined