شیوپوری: الیکٹرونک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) میں دھاندلی کے شکوک وشبہات کے پیش نظر کانگریس نے مدھیہ پردیش کے شیوپوری ضلع میں بھی ای وی ایم کی حفاظت کرنی شروع کر دی ہے۔
شیوپوری ضلع کے پانچ اسمبلی حلقوں کی ووٹنگ مشینوں کو شیوپوری کے سائنس کالج میں رکھا گیا ہے جہاں پر سلامتی دستوں کے ساتھ کانگریسی کارکنان بھی مسلسل پہرہ دے رہے ہیں۔
شیوپوری اسمبلی حلقہ سے کانگریسی امیدار سدھارتھ کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوترآدتیہ سندھیا کے حکم کے بعد اسٹرانگ روم کی (جہاں ای وی ایم رکھی ہوئیں ہیں) کانگریسی کارکن نگرانی کر رہے ہیں۔
Published: undefined
اس مرتبہ کانگریس کو سبھی جگہوں پر شاندار عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ کہیں گڑ بڑی نہ ہوجائے اس لئے ہمارے کارکنان مستعد ہیں۔ سندھیا نے بھی سبھی کارکنوں کو ریاست میں سبھی اسٹرانگ روم کی (جہاں ای وی ایم رکھی ہوئیں ہیں) نگرانی کرنے کے بارے میں کہا ہے۔
شیوپوری میں کانگریس امیدوار سدھارتھ لوڈھا کا بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور کابینی وزیر اور جیوترآدتیہ سندھیا کی پھوپھی یشودھرا راجے سندھیا کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی اس وقت کانگریس سے انتخابات لڑ رہے ویریندر رگھونشی نے اسٹرانگ روم (جہاں ای وی ایم رکھی ہوئیں ہیں) کی مسلسل نگرانی کی تھی اور وہ انتخابات ہار گئے تھے۔ اس مرتبہ کانگریس کی جانب سے پھر اسٹرانگ روم کی (جہاں ای وی ایم رکھی ہوئیں ہیں) نگرانی کی جارہی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined