اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاقہ گورکھپور کی سڑکوں پر نئے سال کے پیش نظر راہل گاندھی کے بڑے بڑے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹروں میں راہل گاندھی کو ’سنگھم اسٹائل‘ میں ایک پولس والے کی وردی میں دکھایا گیا ہے، جو ملک کی حفاظت کے جذبے سے بھرا ہوا ہے۔ پیر کے روز شہر کے چوک چوراہوں پر یہ پوسٹر کانگریس کارکنان نے لگائے ہیں۔ پوسٹر میں راہل گاندھی کو ’جن رکشک‘ یعنی عام لوگوں کا محافظ بتاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ’’راہل گاندھی جی کی سنامی میں، ڈوب گئے جَن وِرودھی پانی میں‘‘۔
Published: 31 Dec 2018, 9:09 PM IST
گورکھپور کے کانگریس کارکنان نے کیک کاٹ کر نئے سال کا جشن مناتے ہوئے کہا کہ 2019 میں راہل گاندھی ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ پوسٹر میں راہل گاندھی کو ایک پولس والا دکھایا گیا ہے۔ پوسٹر میں لکھا گیا ہے ’’ریٹرن 2019 جَن رکشک۔ وقت ہے بدلاؤ کا-2019‘‘۔ اس کے نیچے کی لائن میں لکھا ہے ’’میں ملک کی حفاظت کروں گا، یہ ملک میری جان ہے، اس کی حفاظت کے لیے میرا دل اور میری جاں قربان ہے‘‘۔ ٹھیک ان لائنوں کے نیچے بیچ سمندر میں پھنسی ایک کشتی ہے جس پر پی ایم مودی اور امت شاہ کو سوار دکھایا گیا ہے۔کشتی پر سوار یہ دونوں لیڈر کہہ رہے ہیں ’’صاحب اقتدار ہاتھ سے جا رہا ہے۔‘‘ پھر اس کے نیچے لکھا ہے ’’راہل گاندھی جی کی سنامی میں، ڈوب گئے جَن ورودھی پانی میں‘‘۔
کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ ملک کی عوام کو ٹھگنے والوں کے لیے راہل گاندھی ایک دَبنگ ہیں۔ اس سے پہلے کارکنان نے راہل گاندھی کے پوسٹر کو تلک لگایا اور ان کی آرتی کرانھیں ملک کا آئندہ وزیر اعظم قرار دیتے ہوئے نئے سال 2019 کا کیک کاٹ کر جشن منایا۔
Published: 31 Dec 2018, 9:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 31 Dec 2018, 9:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز