قومی خبریں

کھٹر کی آمد پر کانگریس لیڈروں کو کیا گیا نظر بند

راجکمار شرما نے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن جب بھی وزیر اعلیٰ سرسا آتے ہیں تو انہیں نظر بند کردیا جاتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

ہریانہ کے وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر کے سرسا کے ایک روزہ دورے کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ آسمان پر ڈرون اور ہیلی کاپٹرز کی پروازیں روکنے کے ساتھ ساتھ مختلف مقامات پر رکاوٹیں لگا کر سڑکیں بھی بند کر دی گئیں۔ اس سلسلے میں پچھلی بار کی طرح ہریانہ ریاستی کانگریس کمیٹی کے نمائندے راج کمار شرما اور ہریانہ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری وید بھٹ کو اتوار کی صبح سٹی پولیس نے نظر بند کر دیا۔

Published: undefined

حالانکہ کانگریس لیڈر راجکمار شرما کی طرف سے وزیر اعلی کے دورے کے دوران ایسی کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی کہ وہ اس پروگرام کے خلاف احتجاج ظاہر کریں گے، اس کے باوجود پولیس نے انہیں نظر بند کر دیا۔ مسٹر شرما نے کہا کہ وہ عوام کے نمائندے ہیں اور عوام کے مسائل وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں لیکن جب بھی وزیر اعلیٰ سرسا جاتے ہیں تو انہیں نظر بند کردیا جاتا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف ہریانہ یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری وید بھٹ کے حوالے سے خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمی دن بھر جاری رہی۔ انٹیلی جنس محکمہ کے ملازمین اور افسران بھی گاڑیوں کے ساتھ وید پرکاش کو گرفتار کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ گھر پر نہ ملنے پر محکمہ نے اس کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس کے تحت محکمہ انٹیلی جنس کے لوگ بھی ضلع کانگریس بھون پہنچے اور وہاں ویدبھٹ سے ملاقات کی اور ان سے بات کی۔

Published: undefined

وید بھٹ نے محکمہ کے افسران سے کہا کہ آج ان کی طرف سے کوئی احتجاجی پروگرام نہیں ہے، لیکن انہوں نے ان کی بات نہیں سنی اور بھٹ کو کانگریس بھون میں نظر بند رکھا۔ اس موقع پر میونسپل کونسل کے سابق چیئرمین رندھیر سنگھ دھیرا، پردیپ سینی، کیلاش کاننگو، منموہن مڈھا، نائب سنگھ تھراج ایڈوکیٹ بھی موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined