قومی خبریں

خواتین کے حقوق اور حصہ داری کے لیے کانگریس شعبہ خواتین شروع کرے گی ملک گیر مہم

الکا لامبا نے کہا کہ کانگریس کی یہ مہم ہر گھر تک پہنچے گی۔ جب تک ہمارے تینوں مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اس مہم کو نہیں روکیں گے۔ خواتین کے حقوق کی یہ آواز ایوان کے باہر اور اندر بھی بلند کی جائے گی۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس لیڈر الکا لامبا / سوشل میڈیا</p></div>

کانگریس لیڈر الکا لامبا / سوشل میڈیا

 

کانگریس شعبہ خواتین ملک کی نصف آبادی یعنی کہ خواتین کے حقوق و حصہ داری کے لیے ملک گیر مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 29 جولائی سے دہلی کے جنتر منتر سے شروع کی جائے گی جو ملک کی تمام ریاستوں کے دالحکومت سے گزرے گی۔ اس مہم کے مطالبات میں خواتین ریزرویشن بل، مہالکشمی اسکیم کا نفاذ اور خواتین پر مظالم پر روک لگانا شامل ہے۔ یہ اطلاع کانگریس شعبہ خواتین کی صدر الکا لامبا نے دی ہے۔

Published: undefined

نئی دہلی میں کانگریس کے صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس شعبہ خواتین کی قومی صدر الکا لامبا نے خواتین ریزرویشن کے تعلق سے اہم مہم کے مطالبے سے متعلق کہا کہ ہمارا مطالبہ ہوگا کہ سیاسی انصاف کے تحت 33 فیصد خواتین ریزرویشن بل کو فوری طور پر لاگو کیا جانا چاہیے۔ اس ریزرویشن میں ایس سی-ایس ٹی اور پسماندہ طبقے کی او بی سی بہنوں کی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے قانون لاگو کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں وہاں اس پر مشاورت کرکے لاگو کیا جائے۔

مہالکشمی اسکیم کےنفاذ سے متعلق الکا لامبا نے کہا کہ آج خواتین بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی کی شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے خواتین کو گھریلو تشدد بھی برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ہم خواتین کے لیے معاشی انصاف کے تحت مہالکشمی یوجنا کے نفاذ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ جس میں ہر غریب خاندان کی ایک خاتون کو سالانہ ایک لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے۔

Published: undefined

اس مہم کی تیسرے مطالبے خواتین پر مظالم کے تعلق سے کانگریس شعبہ خواتین کی قومی صدر الکا لامبا نے کہا کہ خواتین کو سماجی انصاف کے تحت تحفظ کا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں خواتین کے خلاف مظالم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جرائم پیشہ افراد میں قانون کا خوف ختم ہو رہا ہے۔ ایسی کئی مثالیں ہیں، جو شرمناک ہیں۔ مدھیہ پردیش کے ریوا میں غنڈوں نے دو خواتین کو زندہ دفن کر دیا۔ نئی ممبئی میں 30 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے بعد اسے قتل کر دیا گیا۔ مہاراشٹر کے تھانے میں ایک نو سالہ بچی کی عصمت دری اور پھر قتل کر دیا گیا۔ راجستھان میں چھ ماہ میں خواتین کے خلاف جرائم کے 20 ہزار واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  توقع تھی کہ بجٹ میں خواتین کے تحفظ کے لیے محکمہ پولیس میں خواتین کی بھرتی اور فعال خواتین تھانوں کی بات ہوگی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ الکا لامبا نے مزید کہا کہ کانگریس مطالبہ کرتی ہے کہ خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ خواتین خود کو محفوظ محسوس کریں۔

Published: undefined

الکا لامبا نے کہا کہ کانگریس کی یہ مہم ہر گھر تک پہنچے گی۔ جب تک ہمارے تینوں مطالبات پورے نہیں ہوتے ہم اس مہم کو نہیں روکیں گے۔ خواتین کے حقوق کی یہ آواز ایوان کے باہر اور اندر بھی بلند کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی پولیس اس مہم کے لیے مختلف ریاستوں سے آنے والی کانگریس شعبہ خواتین کی عہدیداروں سے فون پر تفتیش کر رہی ہے، ان کے آنے اور قیام کے بارے میں معلومات لے رہی ہے۔ اگر دہلی پولیس یہ سوچ رہی ہے کہ وہ اس مہم کو روک پائے گی تو وہ غلط سوچ رہی ہے۔ ہم گاندھیائی انداز میں سچائی اور عدم تشدد کے راستے پر چلتے ہوئے اپنی آواز بلند کریں گے اور حکومت کو ہماری آواز سننی ہی پڑے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined