کانگریس کے امیدوار سنیل جاکھڑ نے گرداس پور لوک سبھا سیٹ 193219 ووٹوں سے جیت لی ہے۔ یہ سیٹ بالیوڈ اداکار اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ یہاں 11 اکتوبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ یہاں سے بی جے پی کے سورن سلاریا اور عام آدمی پارٹی کے سریش کمار کھجوریا بھی میدان میں تھے۔
Published: undefined
اس ضمنی انتخاب میں تقریباً 15.22 لاکھ ووٹروں مین سے 56 فیصد نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا تھا۔ 2014 کے لوک سبھا انتخاب میں گرداس پور میں 70 فیصد ووٹنگ ہوئی تھی۔ انتخاب کے نتائج کے مطابق کانگریس کے جاکھڑ کو 4 لاکھ 99 ہزار 752 ووٹ حاصل ہوئے سبکہ سورن سلاریا کو 3 لاکھ چھ ہزار 533 ووٹ ہی مل سکے۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کے امیدوار لیفٹیننٹ جنرل (رٹایرڈ )سریش کھجوریا کو محض 23 ہزار 579 ووٹ ہی ملے اور 7 ہزار 587 لوگوں نے نوٹا کا استعمال کیا۔
اپریل میں ونود کھنہ کے انتقال کے بعد یہ لوک سبھا سیٹ خالی ہوئی تھی۔ گرداس پور پارلیمانی سیٹ میں 9 اسمبلی حلقے بھووا، پٹھان کوٹ، گرداس پور، دینا نگر، کادیان، فتح گڑھ، چوڑیاں، ڈیرا بابا نانک، سجان پور اور بٹالا شامل ہیں۔
Published: undefined
گرداس پور سیٹ جیتنے کے بعد کانگریس کے رہنماؤں اور کارکنان نے گرداس پور ، چنڈی گڑھ سمیت کئی شہروں میں پٹاخے چلاکر اور مٹھائی بانٹ کر جشن منایا۔ ان نتائج سے خوش اور جوش سے لبریز سنیل جاکگھڑ نے کہا، ’’ گرداس پور کے لوگوں نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت پیغام دیا ہے۔‘‘
پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹوئٹ میں کہا، ’’ گرداس پور کے باشندگان کو میں بھروسہ دلاتا ہوں کہ سنیل جاکھڑ کے کئے ہر ایک وعدے کو پورا کیا جائے گا اور تیزی کے ساتھ سبھی ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جائے گا۔‘‘
ادھر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا، ’’ یہ ہمارے ہونے والے پارٹی کے صدر راہل گاندھی کے لئے لال فیتے میں خوبصورت دیوالی کا تحفہ ہے۔‘‘
Published: undefined
اپنی خبریں ارسال کرنے کے لیے ہمارے ای میل پتہ <a href="mailto:contact@qaumiawaz.com">contact@qaumiawaz.com</a> کا استعمال کریں۔ ساتھ ہی ہمیں اپنے نیک مشوروں سے بھی نوازیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined