قومی خبریں

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارمیّا کا دعویٰ

وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے یقین دلایا کہ ہم اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد کرناٹک میں ہی رہیں گے اور اگلی بار بھی ہم ہی اقتدار میں آئیں گے، حکومت کی گارنٹیوں کو بغیر کسی وجہ کے بند نہیں کیا جائے گا۔

<div class="paragraphs"><p>کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا /  تصویر: آئی اے این ایس

 

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

Published: undefined

بی جے پی کے ریاستی صدر بی وائی وجیندر کے اس تبصرہ پر کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد کانگریس کی گارنٹی بند ہو جائے گی، وزیر اعلیٰ نے پوچھا کہ کیا لیڈر اب غیب کی باتیں بھی جاننے لگے ہیں؟ وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے یقین دلایا کہ ہم اپنی میعاد پوری کرنے کے بعد کرناٹک میں ہی رہیں گے۔ اگلی بار بھی ہم ہی اقتدار میں آئیں گے۔ میری حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی گارنٹیوں کو بغیر کسی وجہ کے بند نہیں کیا جائے گا۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے کہا کہ اگلے مالی سال میں گارنٹی اسکیموں کو لاگو کرنے کے لیے 52,000 کروڑ روپے کی رقم مختص کی جائے گی۔ چکبلا پور شہر میں ایک میگا روڈ شو میں حصہ لیتے اور کانگریس کی امیدوار رکشا رمیّا کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارمیّا نے دعویٰ کیا کہ کانگریس بھاری اکثریت سے جیت درج کرنے جا رہی ہے۔ کانگریس یہاں کی 28 سیٹوں میں سے 20 پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ واضح رہے کہ کرناٹک میں لوک سبھا کی 28 سیٹوں پر دو مرحلوں 26 اپریل اور 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined