قومی خبریں

کانگریس یکم نومبر سے 'آسام جوڑو یاترا' شروع کرے گی: جے رام رمیش

جے رام رمیش نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کو ایک طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو زبردست معاشی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور طاقت کی مرکزیت کا سامنا ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش
کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش تصویر قومی آواز

کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا ایم پی جے رام رمیش نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی یکم نومبر کو 'بھارت جوڈو یاترا' کے آسام ورژن کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کو پٹری سے نہیں اتار سکیں گے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے کہا کہ "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہیمنت سرما پارٹی کے ممبران اسمبلیوں کو متاثر کرنے کی کتنی ہی کوشش کرلیں، کانگریس روکے گی نہیں۔ ہمیں کوئی پرواہ نہیں ہے کہ اگر کوئی ایم ایل اے ہیمنت سرما کی طرح پارٹی چھوڑ دیتا ہے۔" انہوں نے کہا کہ ہیمنت سرما کانگریس کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں اور آسام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے پر توجہ دیں۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں ملک کو ایک طرح سے تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "ملک کو زبردست اقتصادی عدم مساوات، سماجی پولرائزیشن اور اقتدار کی مرکزیت کا سامنا ہے۔ بی جے پی نے سماج کے مختلف طبقات میں بڑے پیمانے پر تقسیم پیدا کر دی ہے۔" کئے رام رمیش نے کہا، "آج لوگ مذہب، ثقافت اور یہاں تک کہ کھانے پینے کے معاملے پر تقسیم ہیں۔ ریاستی حکومتوں کے اختیارات وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے چھین لیے ہیں۔"

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined