کانگریس نے کہا ہے کہ ہندن برگ کی حالیہ رپورٹ نے وزیر اعظم مودی اور بی جے پی حکومت کی اڈانی کے حق میں کرونی کیپٹلزم کی پالیسی کو بے نقاب کیا ہے۔ گہری معاشی بدحالی کے وقت وزیر اعظم مودی ملک کے اہم بنیادی ڈھانچے کو اڈانی گروپ کو بیچ رہے ہیں، ہندوستان کی خارجہ پالیسی کو جھکا رہے ہیں، ایس بی آئی اور ایل آئی سی جیسے عوامی اداروں کو اڈانی گروپ میں سرمایہ کاری کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ حالیہ انکشافات نے ظاہر کیا ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کی کروڑوں روپے کی بچت خطرے میں ہے۔
Published: undefined
کانگریس پارٹی اس مسئلہ کو ہر سطح پر اٹھاتی رہی ہے اور اٹھاتی رہے گی، پارلیمنٹ، میڈیا، سوشل میڈیا اور عوام کے سامنے۔ حال ہی میں 17 فروری کو 23 شہروں میں پریس کانفرنسیں کی گئیں۔ اب کانگریس پارٹی نے اپنے احتجاج کو اور تیز کرنے اور اس مسئلے کو براہ راست عوام تک لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تمام پردیش کانگریس کمیٹیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام اضلاع میں پریس کانفرنس کا اہتمام کریں، جہاں سینئر ریاستی قائدین میڈیا سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد تمام ریاستی اکائیاں مختلف سطحوں پر احتجاجی سرگرمیوں کو منظم کریں گی۔
Published: undefined
پورے ملک میں 6 اور 10 مارچ 2023 کے درمیان پبلک بینکوں اور ایل آئی سی کے دفاتر کے سامنے بلاک سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ مارچ کے مہینے میں تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر ’پردہ فاش‘ ریلیاں نکالی جائیں گی۔ 13 مارچ 2023 کو ریاستی ہیڈکوارٹر پر ایک بڑے پیمانے پر "چلو راج بھون" مارچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
Published: undefined
اپریل کے مہینے میں تمام ریاستی دارالحکومتوں میں بڑے پیمانے پر ’پردہ فاش‘ عظیم ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، اور ان سے کانگریس صدر شری ملکارجن کھڑگے، کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور دیگر قومی سطح کے لیڈران خطاب کریں گے۔ ریاستی سطح کے تمام سینئر رہنما، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی اور دیگر منتخب نمائندوں، فرنٹل تنظیموں کے رہنما، محکموں، سیلوں اور پارٹی کارکنوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ان تمام احتجاجی پروگراموں میں شرکت کریں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز