قومی خبریں

منفی سیاست سے ملک کا فائدہ نہیں ہوگا: پائلٹ

سچن پائلٹ نے اس الیکشن کو فیصلہ کن انتخابات قرار دیتے ہوئے دعوی کیا کہ راجستھان میں کانگریس اپنا مشن۔ 25 پورا کرے گی اور ملک میں کانگریس کی قیادت میں ترقی پسند اتحاد کو پھر سے موقع ملے گا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جے پور: راجستھان کے نائب وزیراعلی سچن پائلٹ نے وزیراعظم نریندر مودی کے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی پر کیے گئے تبصرہ کو ناشائستہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ منفی سیاست کرنے سے ملک کا فائدہ نہیں ہوسکتا۔

Published: undefined

سچن پائلٹ نے آج یہاں میڈیا سے کہا کہ پی ایم مودی نے راجیو گاندھی پر ناشائستہ بیان دیا، جس کی وہ مذمت کرتے ہیں۔ ایسی منفی سیاست سے ملک کا کوئی فائدہ نہیں ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان میں لوک سبھا انتخابات کا پہلا مرحلہ ہوچکا ہے اور دوسرے مرحلہ کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ ریاست کی کانگریس حکومت کے تین مہینہ کی مدت کار میں پوری طرح کامیاب رہنے اور ی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دیگر لیڈروں کی منفی سیاست پر علی، بجرنگ بلی، مذہب وغیرہ کے بہانے اپنے ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی وجہ سے کانگریس کامیاب رہے گی۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس نے وسیع تشہیر کی ہے اور ا س سے پہلے اسمبلی انتخابات میں بھی اس نے عوام کا اعتماد جیتا ہے جبکہ اس وقت بھی بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے انتخابی تشہیر کی تھی اور اس بار لوک سبھا میں بھی کی ہے لیکن وہ میک ان انڈیا، سوچھ بھارت، مہنگائی، بے روزگاری وغیرہ امور کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے اصل امور سے توجہ ہٹانے کے لئے منفی سیاست کررہے ہیں۔

Published: undefined

سچن پائلٹ نے اس الیکشن کو فیصلہ کن انتخابات قرار دیتے ہوئے دعو ی کیا کہ راجستھان میں کانگریس اپنا مشن۔ 25 پورا کرے گی اور ملک میں کانگریس کی قیادت میں ترقی پسند اتحاد کو پھر سے موقع ملے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined