ستنا: مدھیہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے کہا کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔ کمل ناتھ نے یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے لوگ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے خوش نہیں ہیں، اس لیے سال 2023 میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کانگریس ایک بار پھر حکومت بنائے گی۔ کمل ناتھ بی ایس پی کے سابق ایم پی سکھ لال کشواہا کے یوم پیدائش پر منعقدہ پسماندہ طبقاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔
Published: undefined
کمل ناتھ نے شیوراج حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے نوجوان بے روزگار ہیں اور کسان کھاد کے لئے پریشان ہیں، شیوراج حکومت صنعتی سمٹ منعقد کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سرمایہ کاری نہیں آ رہی ہے۔ کمل ناتھ نے گروہ بندی کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ خاندان میں تھوڑی کھٹ پٹ چلتی رہتی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سیاست میں موقع ملنا چاہیے۔ مستقبل میں وزیراعلیٰ کے چہرے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اب ان کی ترجیحات میں نہیں ہے۔ کمل ناتھ نے کہا کہ انہوں نے ہنی ٹریپ سے متعلق سی ڈی اپوزیشن لیڈر گووند سنگھ کے ساتھ دیکھی ہے، لیکن وہ اس طرح کی گھٹیا سیاست کے حق میں نہیں ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined