بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے پنچایت انتخابات میں دیگر پسماندہ طبقات کے ریزرویشن سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ریاستی حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس طبقے کو ریزرویشن کا فائدہ نہیں دینا چاہتی اور اب کانگریس اس طبقے کی جنگ ایوان سے سڑک تک لڑے گی۔
Published: undefined
اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں کمل ناتھ نے کہا کہ ریاستی حکومت کا او بی سی مخالف چہرہ ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے۔ شروع سے ہی حکومت یہ نہیں چاہتی تھی کہ او بی سی طبقے کو کسی قسم کے ریزرویشن کا فائدہ ملے، اس کے لیے تمام چالیں اور تمام سازشیں رچی جا رہی تھیں۔
Published: undefined
انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی 15 ماہ کی حکومت نے او بی سی طبقے کے فلاح و بہبود کے لیے ان کے ریزرویشن کو 14 فیصد سے بڑھا کر 27 فیصد کردیا تھا لیکن ان کی حکومت کے جانے کے بعد موجودہ حکومت نے غلط رائے دی اور اس فیصلے کو کئی ماہ تک روک دیا گیا تھا۔ بعد میں جب کانگریس نے لڑائی لڑی تو حکومت نے اپنی غلطی کو سدھار لیا اور پچھلی کانگریس حکومت کے فیصلے کو نافذ کیا۔
Published: undefined
سابق وزیر اعلیٰ نے الزام لگایا کہ پنچایتی انتخابات، اربن باڈی انتخابات میں بھی ریاستی حکومت نہیں چاہتی کہ او بی سی زمرے کو بڑھے ہوئے ریزرویشن کا فائدہ ملے، اس لیے پہلے کے پنچایتی انتخابات میں اس طرح کی گڑبڑ کی گئی تھی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز