قومی خبریں

جس کانگریس نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دیں، اس پر وزیر اعظم کا اس طرح الزام لگانا زیب نہیں دیتا: عمر عبداللہ

عمرعبداللہ نے کہا کہ اگر سیکورٹی بہتر ہونے کی باتیں سچ ہیں تو بی جے پی کا اپنا امیدوار میدان میں ہونا چاہئے تھا۔ وہ بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن جب انہیں زمین پر ثابت کرنا ہوتا ہے تو غائب ہو جاتے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ (فائل فوٹو) / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ (فائل فوٹو) / تصویر: آئی اے این ایس

 

جموں و کشمیر کے بارہمولہ میں پرچۂ نامزدگی داخل کرنے کے بعد جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں بارہمولہ میں بڑی کامیابی ملے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ 5 اگست 2019 سب سے بڑا موضوع ہے۔ بی جے پی کا کوئی نشان نہیں ہے لیکن وہ الیکشن لڑ رہی ہے۔ بی جے پی کا اننت ناگ میں کوئی امیدوار نہیں ہے، مشین پر کمل کا پھول نہیں ہے لیکن وہ پس پردہ لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

Published: undefined

نیوز پورٹل ’آج تک‘ کے مطابق پاکستان کے حوالے سے پی ایم مودی کے راہل گاندھی پر دیئے گیے بیان کا ذکر کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ پاکستان کا استعمال انتخابات میں کیا جاتا ہے۔ بدقسمتی سے یہ بی جے پی کی عادت ہے۔ جس کانگریس نے ملک کے لیے بے شمار قربانیاں دیں اس کے لیے وزیر اعظم کی طرف سے اس طرح کے الزامات زیب نہیں دیتے ہیں۔ ایک نہیں بلکہ دو سابق وزرائے اعظم کو کانگریس نے قربان کیا ہے۔ کتنے سارے سینئر ساتھی تامل ناڈو، پنجاب، جموں و کشمیر میں قربان ہوئے۔ کانگریس سے جب بھی قربانی مانگی گئی اس نے قربانی دی۔ عمر عبداللہ نے سوال کیا کہ کانگریس نے کب ملک کے ساتھ دھوکہ کیا؟ انتخابات میں اس طرح کی باتیں ہمیں زیب نہیں دیتیں۔

Published: undefined

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اگر سیکورٹی کے بہتر ہونے کی باتیں سچ ہیں (جیسا کہ بی جے پی کہہ رہی ہے) تو بی جے پی کا اپنا امیدوار میدان میں ہونا چاہئے تھا۔ بی جے پی لیڈران بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں لیکن جب ان باتوں کو زمین پر ثابت کرنا ہوتا ہے توغائب ہو جاتے ہیں۔ ہم نے اتنی ریلیاں اس دور میں بھی کی تھیں جب ہم پاکستان کے جنرلوں کی بندوقوں کے خلاف لڑ رہے تھے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے لیے ووٹنگ کی تاریخ بڑھا دی گئی ہے۔ اس سے پہلے اس سیٹ پر تیسرے مرحلے میں یعنی 7 مئی کو ووٹنگ ہونی تھی لیکن اب الیکشن کمیشن نے اسے چھٹے مرحلے یعنی 25 مئی تک بڑھا دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی کئی سیاسی جماعتوں نے اننت ناگ-راجوری سیٹ پر ووٹنگ کی تاریخ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تاریخ میں توسیع کے لیے خراب موسم کی وجہ سے لاجسٹک مسائل کا بھی حوالہ دیا ہے۔ اس سے قبل کمیشن نے انتظامیہ سے جنوبی کشمیر اور جموں خطہ کے پونچھ اور راجوری کے کچھ علاقوں میں موسم اور سڑک کی صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined