کانگریس نے کہا ہے کہ وہ مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کے حق میں رہی ہے، لیکن ترنمول نے تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے یکطرفہ فیصلہ کیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ پارٹی نے ہمیشہ کہا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کو بات چیت کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہئے لیکن ترنمول کانگریس نے کانگریس کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے یکطرفہ طور پر یہ اعلان کیا ہے۔ کانگریس نے ہمیشہ کہا ہے کہ انڈیا اتحاد کو مل کر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے خلاف لڑنا چاہیے۔
Published: undefined
انہوں نے ٹویٹ کیا، "کانگریس نے بارہا مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کے ساتھ سیٹوں کی باعزت تقسیم کے معاہدے کا خواہاں رہی ہے۔" کانگریس کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ اس طرح کے معاہدے کو مذاکرات کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے نہ کہ یکطرفہ اعلان کے ذریعے۔ کانگریس ہمیشہ چاہتی تھی کہ انڈیا اتحاد مل کر بی جے پی کا مقابلہ کرے"۔
Published: undefined
واضح رہے کہ ترنمول کانگریس نے آج مغربی بنگال کی تمام 42 لوک سبھا سیٹوں کے لیے انڈیا اتحاد کے لیے کوئی سیٹ چھوڑے بغیر اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ اس فہرست میں شامل نمایاں امیدواروں میں کرکٹر یوسف پٹھان اور کیرتی آزاد کے علاوہ اداکار شتروگھن سنہا اور لوک سبھا سے معطل رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا شامل ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined