قومی خبریں

پنچایت انتخابات میں کانگریس کی جیت، اشوک گہلوت کی ساکھ میں ہوا اضافہ

پنچایت انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کے گڑھ جے پور اور جودھپور ضلع کونسلوں پر قبضہ کر لیا ہے اور سوائی مادھوپور اور دوسہ میں دوبارہ اپنا بورڈ قائم کرنے میں کامیاب رہی۔

راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت/ IANS
راجستھان کے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت/ IANS 

جے پور: راجستھان کے چھ اضلاع میں منعقدہ ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی کے انتخابات میں کانگریس کی جیت کی وجہ سے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔ حالانکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کانگریس سے نتائج میں زیادہ نہیں پچھڑنے اور اپنے حلقہ کی دو پنچایتوں میں ایک پر جیت اور ایک میں برابر رہنے سے بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا بھی اپنی انتخابی ساکھ بچانے میں کامیاب رہے، لیکن جودھ پور میں بی جے پی کے ہار جانے سے مرکزی جل شکتی وزیر گجیندر سنگھ اپنی انتخابی ساکھ بچانے میں ناکام رہے۔

Published: undefined

ریاست کے جے پور، جودھپور، سوائی مادھوپور، دوسہ، بھرت پور اور سیروہی اضلاع میں منعقد ہونے والے ان انتخابات میں کانگریس نے بی جے پی کے گڑھ جے پور اور جودھپور ضلع کونسلوں پر قبضہ کر لیا ہے اور سوائی مادھوپور اور دوسہ میں دوبارہ اپنا بورڈ قائم کرنے میں کامیاب رہی۔ وزیراعلی کے ساتھ ساتھ اپنے آبائی ضلع جودھپور میں بی جے پی کو شکست دینے سے ان کی انتخابی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے۔

Published: undefined

اشوک گہلوت کے علاوہ زراعت کے وزیر لال چند کٹاریا کے حلقہ میں جے پور ضلع کے جھونٹواڑہ اور جوبنیر کی دونوں پنچایتوں میں کانگریس نے جیت حاصل کی ہے وہیں صنعت کے وزیر پرسادی لال مینا کے دوسہ ضلع میں ان کے حلقہ لال سوٹ اور رام گڑھ پچوارہ میں کانگریس کی جیت ہونے پر ان کی انتخابی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اپنے کام پر کھرے اترے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined