قومی خبریں

جھارکھنڈ میں کانگریس اپنا قلعہ مضبوط کرنے میں مصروف، دو سابق ریاستی صدور کی گھر واپسی

کانگریس میں وآپس آئے دونوں لیڈروں نے کہا کہ وہ آخری سانس تک اب کانگریسی رہیں گے اور پارٹی کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

جھارکھنڈ میں کانگریس ان دنوں اپنا قلعہ مضبوط کرنے میں مصروف دکھائی دے رہی ہے۔ اسی کوشش کے تحت پیر کے روز کانگریس نے گزشتہ اسمبلی انتخاب میں پارٹی چھوڑنے والے دو قدآور لیڈروں سکھدیو بھگت اور پردیپ بلموچو کو ایک بار پھر سے پارٹی میں شامل کرایا۔ گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران ان دونوں نے پارٹی چھوڑ دی تھی۔ سکھدیو بھگت جہاں بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے، وہیں پردیپ بلموچو آجسو پارٹی میں چلے گئے تھے۔

Published: undefined

ریاستی کانگریس انچارج اویناش پانڈے نے ریاستی دفتر میں منعقد ایک تقریب میں ان دونوں لیڈروں کی گھر واپسی کا اعلان کیا۔ سکھدیو بھگت اور پردیپ بلموچو دونوں سابق رکن اسمبلی ہیں اور دونوں ہی جھارکھنڈ ریاستی کانگریس کے صدر رہ چکے ہیں۔ دونوں کو ہی ریاست میں کانگریس کا قدآور لیڈر تصور کیا جاتا رہا ہے۔

Published: undefined

جھارکھنڈ کانگریس کے نو تقرر انچارج اویناش پانڈے نے اس موقع پر کہا کہ پارٹی کے مضبوط اور ایماندار سپاہی رہے دونوں لیڈروں نے اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ انتخاب کے دوران ان سے بھول ہوئی تھی۔ دونوں کو اپنے فیصلے پر ندامت ہے۔ کانگریس کی قومی صدر سونیا گاندھی اور پارٹی لیڈر راہل گاندھی کی رضامندی کے بعد ان کی گھر واپسی ہوئی ہے۔ ان کے پارٹی میں دوبارہ آنے سے ریاست میں کانگریس کو مضبوطی ملے گی۔

Published: undefined

کانگریس میں شامل ہوئے دونوں لیڈروں نے یہ بھی کہا کہ وہ آخری سانس تک اب کانگریسی رہیں گے اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے مشن میں لگیں گے۔ اس موقع پر جھارکھنڈ ریاستی کانگریس صدر راجیش ٹھاکر، سابق مرکزی وزیر سبودھ کانت سہائے، کانگریس کے شمال مشرقی ریاستوں کے انچارج ڈاکٹر اجے کمار سمیت جھارکھنڈ حکومت میں شامل کئی کانگریسی وزیر بھی موجود رہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined