قومی خبریں

کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی: پونم پربھاکر

حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے ضروری فنڈز مختص کیے ہیں۔ اس کی قانونی حیثیت پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی

<div class="paragraphs"><p>پونم پربھاکر، تصویر/ سوشل میڈیا</p></div>

پونم پربھاکر، تصویر/ سوشل میڈیا

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر بہبود برائے پسماندہ طبقات پونم پر بھاکرنے کہا ہے کہ کانگریس تلنگانہ میں تمام لوک سبھا سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی اور ملک میں اگلی حکومت کانگریس کی قیادت میں ہی بنے گی۔ اگر تلنگانہ کی 17نشستوں پر کانگریس کامیاب ہوتی ہے تو متحدہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے موقع پر کئے گئے وعدوں پر عمل کو یقینی بنایا جائے گا۔

Published: undefined

پونم پربھاکر نے کہا کہ وہ عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ 17لوک سبھا نشستوں پر کانگریس کی کامیابی کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں اوبی سی ذاتوں کی مردم شماری کا وعدہ پارٹی لیڈرراہل گاندھی نے انتخابات کے دوران کیا تھا ۔ آنے والے دنوں یہ کام پورا کیا جائے گا۔ ہم بی سی طبقہ کے ذمہ داروں سے بات کر رہے ہیں اور ان سے تجاویز حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسروں، دانشوروں اور بی سی ایسوسی ایشنس سے مناسب تجاویز طلب کی گئی ہیں۔

Published: undefined

میڈیا سے بات کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت نے ذات پر مبنی مردم شماری کے لیے ضروری فنڈز مختص کیے ہیں۔ او بی سی ذات کی مردم شماری کی قانونی حیثیت پر اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحث کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے کہ اس میں کوئی مشکل پیش نہ آئے۔ انہوں نے کہا کہ کمزور طبقات کو ان کا حق اور حصہ دینے کیلئے یہ اقدام کیا جارہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined