جے پور: آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے ترجمان اجے ماکن نے کہا ہے کہ راجستھان میں جمہوریت کو بچانے کے لئے پیر کو ملک کی تمام ریاستوں میں کانگریس کارکنوں کے ذریعہ راج بھونوں کے باہر مظاہرہ کیا جائے گا۔ ماکن نے آج یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راجستھان میں جمہوری طریقے سے منتخب کی گئی حکومت کے ذریعہ اسمبلی اجلاس طلب کرنے کی تجویز کو گورنر کے ذریعہ نظرانداز کرنا آئین کے منافی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ گورنر مرکزی حکومت کے دباؤ میں کابینہ کی جانب سے اسمبلی اجلاس بلانے کی تجویز کے باوجود اجلاس نہیں بلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ ایسا پہلی بار ہوا ہے۔ ماکن نے کہا کہ راجستھان قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر کی جانب سے دیئے گئے نوٹس پر عدالت کو چیلنج کرنے والا معاملہ بھی ملک میں پہلی بار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپیکر کے فیصلے کا جائزہ عدالت کر سکتی ہے لیکن عدالت نوٹس کی کارروائی روک نہیں سکتی۔
Published: undefined
انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) اور وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا کہ ایک طرف تو ملک میں خوفناک کورونا انفیکشن کی وبا پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے ، دوسری طرف چین ہمارے ملک کی سرزمین پر قبضہ کر رہا ہے۔ لیکن وزیر اعظم چین سے لڑنے کے بجائے کانگریس سے لڑ رہے ہیں۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ بی جے پی اور مودی ملک میں جمہوری طور پر منتخب حکومتوں کو کام کرنے نہیں دے رہے ہیں اور منتخب حکومت کو سر عام قتل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے ملک کے عوام سے بھی سوالات کیے ہیں۔ کیا بی جے پی کا جمہوریت اور ملک کے آئین پر حملہ قابل قبول ہے؟
Published: undefined
کیا راجستھان میں ریفرنڈم کا فیصلہ ریاست کے آٹھ کروڑ عوام کریں گے یا دہلی میں بیٹھی مرکزی حکومت؟ کیا بی جے پی کے اس قسم کے اقدام سے مقننہ اور عدلیہ کے مابین تنازعہ پیدا نہیں ہوا؟ اجے ماکن نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لئے ہفتہ کو کانگریس پارٹی کے ذریعہ ملک بھر میں گورنر کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک میمورنڈم دیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز