بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے آج دعویٰ کیا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے والی ہے اور ایسے میں پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے سب سے بڑی اسکیم لانے جا رہی ہے۔ جس کے تحت خواتین کو ہر سال 18000 روپے دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
کمل ناتھ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وہ مدھیہ پردیش کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو ایک خوشخبری دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چند مہینوں کے بعد عوام مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بنانے والے ہیں۔ کانگریس حکومت خواتین کو سالانہ 18,000 روپے کی مالی مدد فراہم کرے گی۔ یہ خواتین کو بااختیار بنانے کی دنیا کی سب سے بڑی اسکیم بن جائے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ریاست کی خواتین کو ملک میں سب سے زیادہ خود کفیل بنانے کا عزم کیا ہے اور ہم اس عزم کو پورا کریں گے۔ ریاست میں وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے آج ہی 'لاڈلی بہنا یوجنا' شروع کی ہے۔ اس کے تحت اہل خواتین کو ہر ماہ ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined