نئی دہلی: کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو پیروڈی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی مدت کار میں جو کچھ بھی ہوا ملک کی عوام اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔
سرجے والا نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی کے انٹرویو پر پلٹوار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کا انٹر ویو کھودا پہاڑ نکلی چہیا کی مانند تھا۔ انہوں نے کہا پورا انٹرویو محض میں، میں نے، مجھے اور میرا پر مبنی تھا۔ سرجے والا نے مودی پر حملہ بوتے ہوئے کہا، ’’مودی جی آپ کی میں نے 55 مہینوں میں ملک کو بربادی کے کگار پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔‘‘
سرجے والا نے مودی حکومت کے اب تک کی میعاد کار کے دوران نوٹ بندی اور گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) جیسے فیصلوں پر ان کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ان فیصلوں سے لوگوں کو کتنی تکلیف ہوئی ملک کی عوام یہ سب اب بھی جھیل رہی ہے۔
انہوں نے اس تعلق سے ایک فہرست پیش کی اور کہا کہ مودی حکومت میں لوگوں کے سامنے بینک فراڈ، کالا دھن، 15 لاکھ روپے ہر کھاتے میں، رافیل پر بدعنوانی، مہنگائی، ملکی سلامتی سے کھلواڑ، کسان پر مار اور اچھے دن؟ کی مار ہے۔
Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM IST
وزیر اعظم نریندر مودی کے انٹرویو کو کانگریس نے جملوں کا انٹرویو قرار دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا نے ٹوئٹ میں کہا، ’’نہ زمینی حقیقت کی درکار، نہ کئے ہوئے وعدوں سے سروکار، جملوں سے بھرا مودی جی کا ساکشاتکار (انٹرویو)۔‘‘
سرجے والا نے ساتھ ہی کئی مسائل کو بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ملک آج کے دن نوٹ بندی، گبر سنگھ ٹیکس، بینک فراڈ، کالا دھن والوں کی موج، 15 لاکھ ہر کھاتے میں، رافیل بدعنوانی، مہنگائی، قومی سلامتی سے کھلواڑ، کسان پر مار اور اچھے دن کے انتظار میں ہے۔‘‘
Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM IST
اس دوران سرجے والا نے مودی سے 10 سوالوں کے جواب مانگے
Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM IST
سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم اب اتنے لاچار ہیں کہ وہ اپنے انٹرویو میں یہ بھی نہیں بتا رہے کہ وہ اگلا لوک سبھا الیکشن کہاں سے لڑیں گے، یا پھر لڑیں گے ہی نہیں!
Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 01 Jan 2019, 8:19 PM IST