کانگریس کسانوں کے ایشو پر مودی حکومت پر حملہ آور نظر آ رہی ہے، پارٹی ترجمان سپریا شرینیت نے منگل کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ایم مودی اور مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان خودکشی کرنے کو مجبور ہو رہے ہیں۔ ملک میں ہر گھنٹے ایک سے زائد کسان اپنی جان لینے کو مجبور ہیں۔ یہ اعداد و شمار فکر انگیز ہیں کہ روزانہ تقریباً 30 کسان خودکشی پر آمادہ ہو رہے ہیں۔
Published: undefined
سپریا شرینیت نے کہا کہ 2021 کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق زرعی شعبہ میں 10881 افراد خودکشی کر چکے ہیں۔ خودکشی کی بڑھتی ان تعداد کے لیے مودی حکومت اور اس کی ناکام پالیسیاں ذمہ دار ہیں۔ کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ مودی حکومت کی وجہ سے آج کسانوں کی آمدنی میں کمی ہو گئی ہے۔ مودی حکومت ہر سال زرعی بجٹ کو کم کرتی جا رہی ہے۔ اتنا ہی نہیں زرعی سامانوں پر جی ایس ٹی لگانے کی وجہ سے کسانوں کی لاگت فی ہیکٹیر 25 ہزار روپے بڑھ گئی ہے۔
Published: undefined
سپریا شرینیت نے مرکز کی بی جے پی حکومت پر کسانوں کی خودکشی کو لے کر جھوٹ بولنے کے بھی الزامات عائد کیے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اسی حکومت کے وزراء نے جھوٹ بولا تھا کہ 2014 سے 2021 کے درمیان کسی کسان نے خودکشی نہیں کی ہے۔ جب کہ سچائی سب کو معلوم ہے۔ اعداد و شمار آپ کے سامنے ہیں جو ان کی جھوٹ کو ظاہر کر رہا ہے۔
Published: undefined
سپریا شرینیت نے پونے کے ایک کسان کے ذریعہ خودکشی کیے جانے کو لے کر بھی پی ایم مودی پر حملہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’17 ستمبر کو مہاراشٹر کے پونے میں ایک کسان دشرتھ لکشمن کیداری نے وزیر اعظم کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے خودکشی کر لی۔ خودکشی نوٹ میں اس نے لکھا– مودی جی، آپ بس اپنے بارے میں سوچتے ہیں، ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں اور ساہوکار انتظار کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ مہاراشٹر کے پونے باشندہ کسان دشرتھ ایل کیداری نے 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کے یوم پیدائش کی مبارکباد دینے کے بعد تالاب میں کود کر اپنی جان دے دی۔ کیداری نے اپنے خودکشی نوٹ میں ’ہیپی برتھ ڈے ٹو یو پی ایم‘ لکھا اور پھر کہا کہ ریاستی حکومت کی ایم ایس پی یقینی بنانے میں ناکامی کے سبب اسے اپنی زندگی ختم کرنے کے لیے مجبور ہونا پڑا، کیونکہ اسے قرضداروں کے ذریعہ پریشان کیا گیا تھا۔ اس نے بتایا کہ کس طرح ریاست حال ہی میں آئے سیلاب اور وبا کے نقصان سے تباہ ہوئے پیاز، ٹماٹر اور دیگر کسانوں کو ایم ایس پی نہیں دے رہی تھی۔
Published: undefined
خودکشی نوٹ میں کیداری نے کہا کہ ’’ہم کیا کر سکتے ہیں؟ آپ کو صرف اپنی فکر ہے مودی صاحب۔ ہم بھیک نہیں مانگ رہے ہیں، لیکن ہماری وجہ کیا درست ہے۔ ہمیں ایم ایس پی دیا جانا چاہیے کیونکہ ساہوکار ہمیں دھمکا رہے ہیں۔ کسانوں جیسا جوکھم کوئی نہیں لیتا، ہم اپنی شکایت لے کر کہاں جائیں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined