ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی اور بارک کے سابق سی ای او پارتھو گھوس کے درمیان واٹس ایپ چیٹ کا تنازعہ کافی آگے بڑھ گیا ہے۔ کانگریس نے اس سلسلے میں مرکزی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور قصواروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ کانگریس نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب اور ٹی وی ریٹنگ ایجنسی بارک کے سابق سی ای او پارتھ داس گپتا کے درمیان واٹس ایپ پر ہوئی مبینہ بات چیت قومی سیکورٹی پر سوال کھڑے کرتی ہے اور یہ انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
سابق وزیر دفاع اور کانگریس کے سرکردہ لیڈر اے کے انٹونی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’پلوامہ کے 40 شہیدوں کو لے کر جس طرح کی زبان کا استعمال ارنب اور داس گپتا نے کیا اسے لے کر مجھے سخت تکلیف ہوئی۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’ملٹری آپریشن کے بارے میں ایک صحافی کو جانکاری ہونا فکر انگیز ہے کیونکہ ایسے آپریشنز رازدارانہ طریقے سے انجام پاتے ہیں۔ یہ ملک سے غداری ہے اور اس کے قصورواروں کو سزا ملنی چاہیے۔‘‘
پریس کانفرنس میں ارنب گوسوامی اور مرکزی حکومت پر کانگریس نے کئی طرح کے الزامات عائد کیے۔ تفصیلی جانکاری کے لیے دیکھیں یہ ویڈیو...
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined