مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل (16 جولائی) کو ہریانہ میں پسماندہ طبقات کے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس پر ریزرویشن مخالف ہونے کا الزام لگایا۔ اس دوران انہوں نے کرناٹک میں مسلم ریزرویشن کے حوالے سے کانگریس پر تنقید کی اور کہا کہ ہم ہریانہ میں کانگریس کی حکومت نہیں بننے دیں گے وگرنہ وہ پسماندہ طبقات کا ریزرویشن چھین کر مسلمانوں کو دے دی گی۔ وزیر داخلہ کے اس بیان پر اب کانگریس نے ایک پریس کانفرنس میں سخت جواب دیا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان اجے کمار نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ امت شاہ ’سیریل لائر‘ (مسلسل جھوٹ بولنے والے) ہیں، اگر وہ یہ باتیں ٹی ڈی پی اور جے ڈی ایس سے کہیں گے تو ان کی حکومت ہی گر جائے گی۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ امت شاہ پہلے چندرابابو نائیڈو اور جے ڈی ایس سے حمایت لینا بند کریں اور پھر اس طرح کی باتیں کریں۔ اگر امت شاہ اس طرح بولیں گے تو پی ایم مودی خود امت شاہ کو ہی پارٹی سے نکال دیں گے۔
Published: undefined
کانگریس لیڈر نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں کانگریس لیڈروں پر حملے ہو رہے ہیں۔ وہاں دہشت گردی کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور اس کی ذمہ داری پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کی ہے کیونکہ یہی لوگ حملے کرواتے ہیں۔ بی جے پی کے لوگ حملے کر رہے ہیں۔ منی پور میں دو برادریوں کو لڑوا دیا۔ حکومت بنانے کے لیے اب یہی تریپورہ میں بھی کر رہے ہیں۔ ان چیزوں کی وجہ سے ملک غیر محفوظ ہوتا جا رہا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان اجے کمار نے الزام لگایا کہ تریپورہ میں کانگریس کے لیڈروں اور کارکنوں کو بری طرح سے مارا جا رہا ہے۔ ہمارے دفاتر توڑے جا رہے ہیں۔ یہ صرف اس لیے ہو رہا ہے کہ پنچایتی انتخابات آنے والے ہیں۔ تریپورہ کی صورتحال صومالیہ سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے یہ ٹھان لیا ہے کہ جو بھی اس کے خلاف الیکشن لڑے گا، اسے وہ مروا دے گی۔
Published: undefined
اجے کمار کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کو وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھائے ہوئے 38 دن ہو چکے ہیں اور اس دوران 9 بڑے دہشت گردانہ حملے ہوئے ہیں۔ ایک بار پھر جموں و کشمیر کے ڈوڈہ میں ایک دہشت گردانہ تصادم میں ہمارے 4 فوجی شہید ہو گئے۔ گزشتہ 38 دنوں میں 12 فوجیوں کی شہادت سے ظاہر ہوتا ہے کہ جموں و کشمیر کے لوگ خوف کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined