اگلے سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات سے پہلے اترپردیش میں کانگریس کی سوکھی جڑوں کی آبیاری کرنے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف نومنتخب صدر اجئے رائے نے پیر کو یہاں بھیڑ بھرے لال باغ چوراہے پر واقع ایک چائے کی دوکان پر عوام سے ملاقات کی اور موجودہ حالات میں ان کی رائے طلب کی۔
Published: undefined
رائے آج شام یہاں پہلے سے طے شدہ پروگرام کے مطابق لال باغ چوراہے پر واقع شرما جی کی چائے کی دوکان پر پہنچے اور موجود لوگوں کوموجودہ مسائل کا حوالہ دیتے ہوئے ان کی رائے جاننے کی کوشش کی۔
Published: undefined
انہوں نے بجلی، پانی، صحت، مہنگائی، بے روزگار، کسانوں کے مسائل، فاقہ کشی اور ریاست کے خستہ حال نظم ونسق پر لوگوں کی رائے و تجاویز طلب کیں۔ پارٹی کا دعوہ ہے کہ وہاں موجود لوگوں نے مہنگائی، خواتین نے اپنی سیکورٹی نہ ہونے، نوجوانوں نے روزگار نہ ملنے کی وجہ بے روزگاری اور گھریلو خواتین نے رسوئی گیس اور گھریلو بجلی کے اضافے سے ان کے بجٹ بگاڑنے جیسی اہم باتیں کانگریس ریاستی صدر کے سامنے رکھیں۔
Published: undefined
رائے نے کہا کہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر فیل ہے۔ ریاست میں جنگل راج قائم ہے قانون نام کی کوئی چیز نہیں بچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آگے کی چرچا باٹی چوکھا، پکوڑی اور دیگر چیزوں پر بھی عوام کے درمیان جاکے ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے جو وعدے کیا اسے وفا نہ کیا۔ سی بی آئی اور ای ڈی کے ذریعہ اپوزیشن کو ڈرا رہے ہیں۔ ابھی حال میں ہونے والے پانچ ریاستوں کے انتخابات میں کانگریس مکمل اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز