کانگریس میں ادے پور نو سنکلپ چنتن شیویر کی تجاویز کو نافذ کرنے کا عمل تیز ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ ادے پور کیمپ میں منظور قرارداد پر عمل درآمد کے لیے بدھ کے روز کانگریس جنرل سکریٹریز کی میٹنگ میں چار اہم فیصلے ہوئے۔ اس کے تحت ملک بھر کی سبھی ریاستوں میں یکم اور دو جون کو کانگریس پارٹی کیمپ کا انعقاد کرے گی۔
Published: undefined
ادے پور نو سنکلپ چنتن شیویر سے متعلق کانگریس ہیڈکوارٹر میں بدھ کو جنرل سکریٹریز اور انچارج کی دوسرے دور کی میٹنگ بلائی گئی۔ کانگریس کے تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی صدارت میں منعقد دوسرے دن کی اس میٹنگ میں پرینکا گاندھی سمیت انچارج جنرل سکریٹری موجود رہے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں منعقد دوسرے دن کی اس میٹنگ کے بعد کرناٹک انچارج اور جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ انچارج جنرل سکریٹریز کی اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لیے گئے جن میں چار پر کچھ ہی دنوں میں عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔
Published: undefined
رندیپ سرجے والا نے اس تعلق سے کہا کہ یکم اور دو جون کو انچارج جنرل سکریٹری اور انچارج دو دن کا ریاستی کیمپ کریں گے۔ اس میں ریاستی اور ضلعی سطح کے سبھی عہدیدار موجود رہیں گے۔ 11 جون کو ایک دن کا ضلع سطح کا کیمپ ہوگا۔ اس کے بعد 9 اگست سے 15 اگست کے درمیان ہر ضلع یونٹ تین دن کی ’آزادی گورو یاترا‘ نکالیں گی۔ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر سبھی اضلاع میں کم از کم 75 لوگ دیگر لوگوں کے ساتھ پدیاترا کریں گے۔
Published: undefined
اس سے پہلے منگل کو ہوئی میٹنگ کے بعد جنرل سکریٹری اور راجستھان انچارج اجئے ماکن نے کہا کہ پارٹی کے سبھی خالی عہدے انتخابی عمل کے ذریعہ بھرے جائیں گے۔ اس کے لیے 90 سے 120 دن طے کیے گئے ہیں۔ پارٹی عہدیداروں کو ٹاسک دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایک شخص ایک عہدہ اور 5 سال سے اوپر کوئی بھی شخص کسی بھی عہدے پر نہیں رہنے کے لیے جانکاری جمع کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ حالانکہ یہ ضابطہ کانگریس کے قومی صدر عہدہ پر نافذ نہیں ہوگا۔
Published: undefined
اس دوران یہ بھی جانکاری دی گئی کہ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری، سکریٹری، ریاستی صدر سمیت سبھی عہدیداروں کو ذمہ داری دی جائے گی۔ ان سبھی عہدیداروں کے کام کا جائزہ تنظیمی جنرل سکریٹری دفتر میں لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ تنظیم میں 50 فیصد عہدوں پر 50 سال سے کم عمر کے لوگوں کی تقرری سمیت دیگر عزائم اسی تنظیمی انتخاب سے نافذ کیا جائے گا، جس سے نوجوانوں کو بھی موقع مل سکے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined