قومی خبریں

اسمرتی ایرانی پر کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت کا جوابی حملہ، کہا- 'مودی کے الفاظ اور آر ایس ایس کا کلچر!'

کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے کہا ’’آج اسمرتی ایرانی نے انتہائی گھٹیا بیان دیا ہے۔ ان کا بیان سننے کے بعد میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ان کے الفاظ تو نریندر مودی کے ہیں اور کلچر آر ایس ایس کا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>سپریہ شرینیت / ویڈیو گریب</p></div>

سپریہ شرینیت / ویڈیو گریب

 

نئی دہلی: لوک سبھا کی رکن پارلیمنٹ اور بی جے پی لیڈر اسمرتی ایرانی کی طرف سے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر کئی طرح کے الزامات عائد کئے جانے کے بعد کانگریس پارٹی کی قومی ترجمان سپریہ شرینیت نے ان پر جوابی حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسمرتی ایرانی نے انتہائی گھٹیا بیان دیا ہے۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے کہا ’’آج اسمرتی ایرانی نے انتہائی گھٹیا بیان دیا ہے۔ ان کا بیان سننے کے بعد میں یہ کہہ سکتی ہوں کہ ان کے الفاظ تو نریندر مودی کے ہیں اور کلچر آر ایس ایس کا ہے۔‘‘ اسمرتی ایرانی کے بیان پر کانگریس ترجمان نے مزید کہا کہ ان کا یہی مشغلہ ہے ’جھوٹ بولو، بار بار بولو اور پروپیگنڈہ پھیلاؤ۔‘‘ سپریہ شرینیت نے کہا کہ جھوٹ پھیلانے کی جو تربیت اسمرتی ایرانی کی ہوئی ہے اس کا پردہ فاش کرنا ضروری ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا ’’بی جے پی کے تمام لیڈران لگاتار جھوٹ بول کر اصل مسائلہ سے توجہ ہٹاتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ اڈانی اور مودی کے تعلقات کی پرتیں کھل رہی ہیں اور عوام سب دیکھ اور سمجھ رہے ہیں۔ جو رنگی، پُتی اور کھوکھلی شبیہ بنائی گئی تھی اس کا سچ سب کے سامنے آ رہا ہے۔ اڈانی پر جو سوال راہل گاندھی نے پارلیمنٹ میں پوچھے تھے ان کا جواب بی جے پی اور نریندر مودی کے پاس نہیں ہے۔‘‘

Published: undefined

سپریہ شرینیت نے کہا ’’تمام حکومت اڈانی کے بچاؤ میں اتری ہوئی ہے۔ ملک کی پارلیمنٹ اور جمہوریت کو رہن رکھ دیا ہے، تاکہ اڈانی کا دفاع کیا جا سکے۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ راہل گاندھی کی لوک سبھا رکنیت منسوخ کر کے ان کی آواز کو دبایا جا سکتا ہے، انہیں خاموش کیا جا سکتا ہے تو مغالطہ میں ہیں۔‘‘

Published: undefined

راہل گاندھی کا بنگلہ خالی کئے جانے پر اسمرتی ایرانی کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے سپریہ شرینیت نے کہا ’’راہل گاندھی تو کہتے ہیں کہ ان کا کوئی گھر تھا ہی نہیں تو ان کا گھر چھین کر کس طرح خاموش کیا جا سکتا ہے۔ جو شخص ہر قیمت پر لڑنے کے لئے تیار ہے وہ آپ کو خوف زدہ کرتا ہے۔ اڈانی معاملہ پر خاموشی کو عوام دیکھ اور سمجھ رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

اسمرتی ایرانی کو آڑے ہاتھ لیتے ہوئے سپریہ شرینیت نے پوچھا کہ ’’آپ وکٹم (متاثرہ) کارڈ کیوں کھیلتی ہیں۔ آپ ایک بااختیار خاتون ہیں اور ایک وزیر بھی ہیں، پھر آپ متاثرہ کس طرح ہو سکتی ہیں۔ متاثرہ تو وہ خاتون ہے جو روزمرہ کی چیزوں کے لئے زیادہ قیمت اور جی ایس ٹی ادا کر رہی ہے۔‘‘

Published: undefined

انہوں نے اسمرتی ایرانی پر حملہ بولتے ہوئے کہا ’’آپ ملک بھر کی ظلم و ستم کی شکار خواتین کے معاملہ میں خاموش رہتی ہیں لیکن آپ کے برابر میں بیٹھا ایک وزیر ایک خاتون کو طوائف قرار دیتا ہے آپ پھر بھی خاموش رہیں گی؟ آپ اس ملک سے کب معافی مانگیں گی۔ آپ خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر ہیں، آپ کی اخلاقیات آخر کہاں چلی گئیں؟‘‘

Published: undefined

سپریہ شرینیت نے کہا راہل گاندھی کو کسی بھی طرح کے حربہ کے ذریعے خاموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ آج آپ سے پورا ملک پوچھ رہا ہے کہ اڈانی اور آپ کے کیا تعلقات ہیں۔ اقتدار کی ضرورت آپ کو ہے تاکہ آپ تمام طرح کے کرتوتوں کو انجام دے سکیں۔ راہل گاندھی کے پاس سچائی کی طاقت ہے اور وہ اسی کے ساتھ لڑائی لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined