مودی حکومت کے ذریعہ نافذ کردہ زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کا غصہ جاری ہے۔ راجدھانی دہلی کے بارڈر پر کسانوں کی بھیڑ جمع ہے۔ اب کسانوں کی اس تحریک کو کانگریس کا بھی تعاون حاصل ہو چکا ہے۔ لگاتار کسانوں کے حق میں آوازیں اٹھانے والی کانگریس پارٹی نے زرعی قوانین کے مسئلہ پر آن لائن مہم کی شروعات کی ہے۔ اس مہم کے ذریعہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اس مسئلہ پر مرکز میں بیٹھی مودی حکومت کو گھیرا ہے۔
Published: undefined
راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کر اس مہم کے ساتھ جڑنے کی اپیل کرتے ہوئے مودی حکومت پر حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی حکومت نے کسان پر مظالم کیے۔ پہلے سیاہ قانون، پھر چلائے ڈنڈے، لیکن وہ بھول گئے کہ جب کسان آواز اٹھاتا ہے تو اس کی آواز پورے ملک میں گونجتی ہے۔ راہل گاندھی نے مزید کہا کہ کسان بھائی-بہنوں کے ساتھ ہو رہے استحصال کے خلاف آپ بھی #SpeakUpForFarmers مہم کے ذریعہ سے جڑیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined