قومی خبریں

مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کی دستخطی مہم کو مہاراشٹرا کے عوام کا بھرپور تعاون حاصل

مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے کسانوں پر مسلط کئے گئے زرعی قوانین کے خلاف مہاراشٹر بھر میں جاری کانگریس کی دستخطی مہم کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے

مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کی دستخطی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @bb_thorat
مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کی دستخطی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @bb_thorat 

ممبئی: مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے کسانوں پر مسلط کئے گئے زرعی قوانین کے خلاف مہاراشٹر بھر میں جاری کانگریس کی دستخطی مہم کو عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہوا ہے۔ تقریباً پچاس لاکھ دستخط شدہ میمورنڈم منگل کے روز ریاستی کانگریس کے انچارج ایچ کے پاٹل کو سونپا جائے گا۔ یہ اطلاع ریاستی کانگریس کے صدر اور ووزیر محصول بالاصاحب تھورات نے دی۔

Published: undefined

بالاصاحب تھورات نے کہا ہے کہ بی جے پی کے ناجائز زرعی قوانین کو رد کرنے کی کانگریس کی تحریک ریاست بھر میں جاری ہے جسے عوام کا بھرپور تعاون حاصل ہو رہا ہے۔ تحریک کے تحت یہ دستخطی مہم بھی چلائی جا رہی تھی جس میں ریاست کے کسانوں و مزدوروں نے بھرپور حصہ لیتے ہوئے ان قوانین کو رد کرنے کے مطالبے کے لیے تقریباً 50 لاکھ دستخط کیے۔ یہ تمام دستخط اور میمورنڈم ریاستی کانگریس کے صدر دفتر تلک بھون میں ریاستی کانگریس کے نگراں ایچ کے پاٹل کے سپرد کر کئے جائیں گے۔

Published: undefined

مرکز کے زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کی دستخطی / تصویر بشکریہ ٹوئٹر @bb_thorat

تھورات نے کہا کہ اس دستخطی مہم کے تحت ہمارا ہدف 2 کروڑ دستخط جمع کرنے کا ہے۔ اس مہم کے تحت دیہی علاقون تک کانگریس کے کارکنان نے کام کیا اور یہ قوانین کس طرح کسانوں و مزدوروں کو تباہ کرنے والے ہیں، اس کی معلومات لوگوں کو دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ زرعی قوانین کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کانگریس نے اس کے خلاف تحریک شروع کر رکھی ہے۔ اس کے تحت یوم حقوق کسان، دھرنا، مظاہرہ، ریاستی گورنر کو میمورنڈم و ورچوئیل ریلی کا انعقاد کر کے صدائے احتجاج بلند کی گئی۔

Published: undefined

زرعی قوانین کے خلاف کانگریس کی تحریک کے تحت ریاست کے دس ہزار گاؤں و قصبوں کے 50 لاکھ کسانوں ومزدوروں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ کولہاپور، سانگلی، ناگپور، امراوتی سمیت ریاست کے تمام اضلاع میں ٹریکٹر ریلی نکالی گئی۔ اسی درمیان دستخطی مہم بھی جا ری رہی۔ تھورات نے کہا کہ کسان-مزدوروں مخالف مرکزی حکومت کے قوانین کے خلاف کانگریس کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی اور جب تک کسانوں و مزدوروں کو انصاف نہیں مل جاتا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined