احمد آباد: گجرات میں کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے سابق ریاستی ترجمان اور احمد آباد میونسپل کارپوریشن کے كارپوریٹر بدرالدین شیخ کا کورونا وائرس انفیکشن سے گزشتہ رات انتقال ہو گیا۔ وہ 68 سال کے تھے۔ وہ اجمیر کی خواجہ معین الدین چشتی درگاہ کی نگرانی کرنےو الی سرکاری کمیٹی کے بھی ٹرسٹی تھے۔ پارٹی کے ترجمان منیش دوشی نے آج یو این آئی کو بتایا کہ بهرام پور علاقے کے کانگریسی كارپوریٹر بدرالدین شیخ دو ہفتے سے زیادہ وقت سے یہاں ایس بی پی اسپتال میں داخل تھے اور کافی عرصے سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ گزشتہ شب انہوں نے آخری سانس لی۔ وہ ذیابیطس کے مرض میں بھی مبتلا تھے۔ ان کی اہلیہ بھی کورونا سے متاثر پائی گئی تھیں اور وہ اب بھی اسپتال میں ہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 2:11 PM IST
کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر احمد آباد کے پرانے علاقوں میں مریضوں کی دیکھ بھال کے دوران وہ بھی متاثر ہو گئے تھے۔ ان کی اہلیہ قرنطینہ مرکز میں ہے۔ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ 13 ستمبر 1954 کو پیدا ہوئے بدرالدین شیخ ستر کی دہائی میں گجرات یونیورسٹی کے سینٹ رکن رہے تھے۔ وہ 1985 سے 1990 تک گجرات یوتھ کانگریس کے جنرل سکریٹری رہے تھے۔ 2000 سے 2003 تک وہ یہاں میونسپل کارپوریشن کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور 2010 میں حزب اختلاف کے لیڈر بھی رہے تھے۔ وہ ریاستی کانگریس کے ترجمان بھی رہے تھے۔
Published: 27 Apr 2020, 2:11 PM IST
بدرالدین شیخ کے انتقال پر کانگریس کے ریاستی صدر امت چاوڑا، اسمبلی میں حزب کے لیڈر پریش سمیت کئی لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں گزشتہ شام تک کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 3300 سے تجاوز کر گئی تھی۔ ان میں سے 2000 سے زیادہ اکیلے احمدآباد کے ہیں۔ ریاست بھر میں 150 سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے 100 سے زائد احمد آباد شہر میں ہوئی ہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 2:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Apr 2020, 2:11 PM IST