قومی خبریں

اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 4 ریاستوں کے لیے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹیاں قائم، اجے ماکن کو ملی ہریانہ کی ذمہ داری

کانگریس پارٹی کی جانب سے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری زور و شور سے کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی نے 4 ریاستوں ہریانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور جموں اور کشمیر کے لئے اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں

اجے ماکن، تصویر یو این آئی
اجے ماکن، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: کانگریس پارٹی کی جانب سے آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاری زور و شور سے کی جا رہی ہے۔ اس ضمن میں پارٹی نے 4 ریاستوں ہریانہ، مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور جموں اور کشمیر کے لئے اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ اجے ماکن کو ہریانہ اسمبلی انتخابات کے لیے کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ ہریانہ کے لئے تشکیل دی گئی کمیٹی میں اجے ماکن کے علاوہ مانیکم ٹیگور، جگنیش میوانی اور سرینواس بیوی کو ارکان کی حیثیت سے شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

ہریانہ کے علاوہ کانگریس ہائی کمان نے مہاراشٹر، جھارکھنڈ اور جموں و کشمیر کے لیے بھی اسکریننگ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ پارٹی نے مدھوسودن مستری کو مہاراشٹر میں کمیٹی کا چیئرمین بنایا ہے۔ اس کے علاوہ سپتاگری شنکر الکا، منصور علی خان اور شریویلا پرساد کو کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

اسی طرح جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے کانگریس کی طرف سے بنائی گئی اسکریننگ کمیٹی میں گریش چوڈانکر کو چیئرمین بنایا گیا ہے۔ ان کے ساتھ پونم پاسوان اور پرکاش جوشی کو بھی کمیٹی کا رکن بنایا گیا ہے۔ وہیں، جموں و کشمیر میں کانگریس لیڈر سکھجندر سنگھ رندھاوا کو اسکریننگ کمیٹی کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ انٹو انٹونی اور سچن راؤ کو اس کمیٹی میں رکن بنایا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined