کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی غیر آئینی پالیسیوں کے خلاف پارٹی اپنے یوم تاسیس پر آج ملک بھر میں ’آئین بچاو بھارت بچاؤ‘ کے پیغام کے ساتھ پرچم مارچ نکالے گی جس میں پارٹی کے کارکن اور اہم لیڈر حصہ لیں گے۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM IST
کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعہ کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ یوم تاسیس پر 28 دسمبر کو کانگریس کارکن پرچم لہرائیں گے اور ’آئین بچاو بھارت بچاؤ' کے پیغام کے ساتھ ریاستوں کے دارالحکومت میں پرچم مارچ نکالیں گے۔ اس دوران مقامی زبان میں آئین کے دیباچے کو پڑھا جائے گا۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM IST
انہوں نے بتایا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی آسام کے گوہاٹی میں منعقد ہونے والے پروگرام میں حصہ لیں گے جس میں پارٹی کے پردیش کے اہم لیڈر بھی موجود رہیں گے۔ مسٹر گاندھی اس دوران جلسے سے بھی خطاب کریں گے۔ آسام میں شہریت ترمیمی قانون اور قومی شہریت رجسٹر لاگو کرنے کی زبردست مخالفت ہو رہی ہے۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM IST
کانگریس کے جنرل سکریٹری نے الزام لگایا کہ مودی حکومت راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ایجنڈے پر کام کر رہی ہے اور اس اسی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے قومی شہریت قانون کی مخالفت کے بعد 24 دسمبر کو مرکزی کابینہ نے قومی آبادی رجسٹر اسکیم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Dec 2019, 9:30 PM IST
تصویر: پریس ریلیز