ملک میں مہنگائی کی مار جاری ہے۔ کانگریس نے اب بڑھتی مہنگائی اور پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے معاملے پر مودی حکومت کے خلاف ہلا بولا ہے۔ کانگریس آج ملک بھر میں سڑکوں پر احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ دوسری جانب پٹرول اور ڈیزل کے بعد اب سی این جی کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ ہونے لگا ہے۔ دہلی سمیت کئی شہروں میں کمپنیوں نے مسلسل دوسرے دن بھی سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ دہلی میں 7 اپریل کو سی این جی کی قیمت میں 2.50 روپے فی کلو کا اضافہ کیا گیا۔ اب دہلی میں سی این جی 69.11 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔ اس سے پہلے بدھ کو بھی سی اے جی نے دہلی میں 2.5 روپے مہنگا کیا تھا۔ یعنی صرف دو روز میں سی این جی کی قیمت میں 5 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے۔
Published: undefined
کانگریس ترجمان نے لکھنؤ میں واقع کانگریس دفتر میں مودی حکومت کو خوب گھیرا۔ انہوں نے کہا کہ 62 کروڑ کسانوں کو ٹیکس کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم ہر صبح تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرکے ملک کے عوام کو گڈ مارننگ کا پیغام دیتے ہیں۔ گزشتہ 16 دنوں میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں 14 بار اضافہ کیا گیا ہے۔
Published: undefined
اہم بات یہ ہے کہ 31 مارچ کو راہل گاندھی سمیت کئی کانگریسی لیڈروں نے مہنگائی کے خلاف وجے چوک پر مظاہرہ کیا تھا۔ انہوں نے اس وقت کہا تھا کہ گزشتہ 10 دنوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 بار اضافہ کیا گیا ہے جس کا خمیازہ متوسط طبقے اور غریب لوگوں پر پڑ رہا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ بند کرے۔ ہمارا احتجاج پورے ملک میں جاری رہے گا اور طویل عرصے تک جاری رہے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined