جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے۔ دوسری فہرست میں سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ کے این ترپاٹھی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ انہیں ڈالٹن گنج سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ترپاٹھی اس سے قبل پارٹی صدر کے عہدے کے لیے ملکارجن کھڑگے کے خلاف کھڑے تھے لیکن ان کی نامزدگی کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
جھارکھنڈ کانگریس نے دوسری فہرست میں پاکور، بارہی ، کانکے ، پنکی، ڈالٹن گنج، وشرام پور اور چھترپور اسمبلی سیٹوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ پہلی فہرست میں اکیس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا۔ مجموعی طور پر کانگریس کی جانب سےاب تک 28 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا جا چکا ہے۔
Published: undefined
جھارکھنڈ کی پاکور اسمبلی سیٹ سے کانگریس نے نشاط عالم کو ٹکٹ دیا ہے۔ ساتھ ہی پارٹی نے ارون ساہو کو بارہی اسمبلی سیٹ کا امیدوار بنایا ہے۔ کانکے (ایس سی) سیٹ سے سریش کمار بیتھا کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پنکی اسمبلی سیٹ سے لال سورج کو میدان میں اتارا گیا ہے۔ڈالٹن گنج سے کے این ترپاٹھی پر اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔ سدھیر کمار چندراونشی کو وشرام پور سیٹ سے ٹکٹ دیا گیا ہےاور رادھا کرشن کشور کو چھتر پور اسمبلی سیٹ کے لیے امیدوار بنایا گیا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے، جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے، کانگریس نے اکیس سیٹوں کے لیے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ پارٹی نے پہلی فہرست میں پانچ خواتین کو امیدوار بنایا ہے ۔واضح رہے کہ جھارکھنڈ کی تمام 81 اسمبلی سیٹوں پر دو مرحلوں میں ووٹنگ ہونی ہے۔ پہلے مرحلے میں 43 سیٹوں کے لیے 13 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی 38 سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined