راجستھان اسمبلی انتخاب کے لیے کانگریس نے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں ہر طبقہ کا خیال رکھتے ہوئے کئی بڑے اعلانات کیے ہیں۔ جے پور کے ریاستی کانگریس صدر دفتر میں انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ نے کہا کہ اگر ریاست میں ان کی پارٹی کی حکومت آئی تو لڑکیوں کو مفت تعلیم دی جائے گی۔ پائلٹ نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوگا جب لڑکیوں کو پوری تعلیم مفت دی جائے گی۔ بزرگ کسانوں کے لیے پنشن کی سہولت بھی انتخابی منشور میں رکھی گئی ہے۔
Published: 29 Nov 2018, 2:09 PM IST
کانگریس نے منشور میں ریاستی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اس کی حکومت آنے پر کسانوں کا قرض معاف کر دیا جائے گا۔ ساتھ ہی زراعتی مشینوں کو جی ایس ٹی سے باہر کیے جانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ پارٹی نے بزرگ کسانوں کو پنشن کی سہولت مہیا کرانے کا خاص انتظام بھی اپنے منشور میں رکھا ہے۔ اس کے علاوہ غیر منظم مزدوروں و کسانوں کے لیے کلیان بورڈ بنائے جانے کا اعلان انتخابی منشور میں شامل ہے۔
Published: 29 Nov 2018, 2:09 PM IST
پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں کہا ہے کہ ریاست کے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار مہیا کرائے جائے گا۔ روزگار کے لیے کم شرح پر قرض کا انتظام کیا جائے گا اور امتحان دہندگان کو امتحان مراکز تک کے مفت سفر کی سہولت بھی مہیا کرائی جائے گی۔
ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت نے اس موقع پر کہا کہ ہم ریاستی عوام سے یہ وعدہ کرتے ہیں کہ گزشتہ حکومت کے منصوبے اور کام جو اس حکومت نے بند کر دیے ہیں، ان کو بھی ہم پور اکرنے کا کام کریں گے۔ انتخابی منشور جاری کرنے کے موقع پر کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ اور ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت کے علاوہ پارٹی کے کئی بڑے لیڈران موجود تھے۔
Published: 29 Nov 2018, 2:09 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 29 Nov 2018, 2:09 PM IST
تصویر: پریس ریلیز