قومی خبریں

کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف جاری کی 'چارج شیٹ'، 26 جنوری سے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم ہوگی شروع

جے رام رمیش نے کہا کہ 26 جنوری سے کانگریس پارٹی کی طرف سے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم 26 مارچ تک دو ماہ کے لئے جاری رہے گی۔ اس کے لیے لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ کانگریس کی نئی مہم / ٹوئٹر / @INCIndia</p></div>

’ہاتھ سے ہاتھ جوڑو‘ کانگریس کی نئی مہم / ٹوئٹر / @INCIndia

 

نئی دہلی: بھارت جوڑو یاترا اب اپنے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہے اور اس وقت کشمیر کے علاقوں سے ہو کر گزر رہی ہے۔ دریں اثنا، کانگریس کے جنرل سکریٹریوں جے رام رمیش اور وینوگوپال نے کانگریس پارٹی کی طرف سے شروع کی جا رہی نئی مہم کے بارے میں جانکاری دی ہے۔ اس مہم کا نام 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' ہے۔

Published: undefined

جے رام رمیش نے کہا کہ 26 جنوری سے کانگریس پارٹی کی طرف سے 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو' مہم شروع کی جائے گی اور یہ مہم 26 مارچ تک دو ماہ کے لئے جاری رہے گی۔ اس کے لیے لوگو بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہاتھ جوڑو مہم ’بھارت جوڑو یاترا‘ کا دوسرا مرحلہ ہے۔ راہل گاندھی نے بھارت جوڑو مہم میں نظریات کی بنیاد پر مسائل اٹھائے ہیں اور اس کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم میں ہمارا ہدف مودی حکومت کی ناکامیوں پر رہے گا اور یہ مہم 100 فیصد سیاسی ہے۔’’

Published: undefined

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے کہا کہ 'ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم' 26 جنوری سے شروع ہوگی۔ یہ مہم گھر گھر بھارت جوڑو یاترا کے پیغام کو عام لوگوں تک پہنچانے کے لیے چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’آج ہم نے مودی حکومت کے خلاف چارج شیٹ جاری کی ہے۔ راہل گاندھی کے خط کے ساتھ بی جے پی حکومت کی ناکامیوں کی چارج شیٹ ہر گھر میں تقسیم کی جائے گی۔ اس مہم کے دوران پارٹی عوام سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش کرے گی۔‘‘

Published: undefined

وینوگوپال نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد کانگریس کارکنوں میں نئی ​​توانائی پیدا کرنا بھی ہوگا، جس کے تحت کانگریس کارکن ملک کے 6 لاکھ گاؤں اور 2.5 لاکھ گرام پنچایتوں میں گھر گھر جا کر کروڑوں ووٹروں سے جڑیں گے اور یہاں وہ راہل گاندھی کا خط عوام کے حوالے کریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined