ہندوستان میں کورونا انفیکشن والے مریضوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھ رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق تو گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اس رفتار میں 20 فیصد اُچھال دیکھا گیا جو کہ دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ اس درمیان پی ایم مودی نے ہندوستان کی حالت بہتر ہونے کی بات کہہ دی ہے جس پر کانگریس نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں زبردست تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس نے اپنے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے پی ایم مودی کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "پی ایم مودی نیند میں ہیں تو جاگیے، کسی اور ہندوستان میں ہیں تو گاندھی نہرو کے ہندوستان میں آئیے۔"
Published: undefined
دراصل بی جے پی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے پی ایم مودی کا ایک بیان ٹوئٹ کیا گیا تھا جو کہ 27 جولائی کو انھوں نے کووڈ-19 ٹیسٹنگ لیب لانچنگ پروگرام میں دیا تھا۔ ٹوئٹ میں لکھا تھا "ملک میں جس طرح صحیح وقت پر صحیح فیصلے لیے گئے، آج اسی کا نتیجہ ہے کہ ہندوستان دیگر ممالک کے مقابلے کافی سنبھلی ہوئی حالت میں ہے۔ ملک میں کورونا سے ہونے والی اموات بڑے بڑے ممالک کے مقابلے کافی کم ہے۔ صحت مند ہونے کی شرح دیگر ممالک کے مقابلے بہت زیادہ ہے۔"
Published: undefined
اسی ٹوئٹ کو کانگریس نے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کانگریس نے لکھا ہے "کورونا کی شرح ترقی ہندوستان میں سب سے زیادہ ہے۔ آپ کو معلوم ہے وزیر اعظم جی؟ اگر آپ نیند میں ہیں تو جاگیے۔ خیالوں میں ہوں تو اصل دنیا میں آئیے۔ کسی اور ہندوستان میں ہیں تو گاندھی-نہرو والے ہندوستان میں آئیے۔ سچ کا اعتراف کیجیے۔ گپ بازی بہت ہوئی، اب کام کیجیے۔"
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں گزشتہ کئی دنوں سے 30 ہزار سے زائد کورونا کے مریض سامنے آ رہے ہیں۔ پچھلے دو تین دنوں میں تو نئے مریضوں کی تعداد روزانہ تقریباً 50 ہزار تک پہنچ گئی۔ اس کے باوجود پی ایم مودی اور بی جے پی کے لیڈران کا یہ کہنا کہ ہندوستان کی حالت بہتر ہے، حیران کرنے والا ہے۔ کانگریس لیڈران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی وغیرہ اس سلسلے میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں اور کورونا مریضوں کی دیکھ ریکھ میں ہو رہی لاپروائی کو بھی سامنے لاتے رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز