راجستھان کانگریس نے آج پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف بیل گاڑی، اونٹ گاڑی اور تانگوں پر بیٹھ کر ریلی نکالی۔ یہ ریلی بینی پارک واقع یوتھ کانگریس دفتر سے نکلی اور کانگریس صدر دفتر تک پہنچی۔ اس دوران مرکز کی مودی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ ریلی میں کانگریس کے ریاستی صدر سچن پائلٹ، کانگریس لیڈر پرتاپ سنگھ کھاچریاواس سمیت بڑی تعداد میں کانگریس کارکنان بیل گاڑیوں اور اونٹ گاڑیوں پر سوار ہو کر ریلی میں شامل ہوئے۔ تقریباً چار کلو میٹر تک جاری اس ریلی میں ایک درجن سے زائد بیل گاڑیاں، اونٹ گاڑیاں اور نصف درجن تانگے شامل ہوئے۔
Published: undefined
راجستھان کانگریس کے سربراہ سچن پائلٹ نے اس موقع پر کہا کہ لگاتار بڑھتی مہنگائی سے عوام بے حال ہو چکی ہے اور حکومت ہے کہ اس طرف کوئی توجہ نہیں دے رہی۔ عوام کی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے کانگریس نے اس ریلی کا انعقاد کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ اگر جلد ہی پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی نہیں کی گئی تو کانگریس پورے راجستھان میں تحریک چلائے گی۔ سچن پائلٹ نے ریلی کے دوران مرکزی حکومت پر یہ الزام بھی عائد کیا کہ وہ مہنگائی کم کرنے کے اپنے وعدے وفا کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا ہی حال رہا تو آئندہ انتخابات میں عوام انھیں سبق سکھائے گی۔ پنچایت سمیتی کے ضمنی انتخابات میں عوام نے بی جے پی کو آئینہ دکھا بھی دیا ہے اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ مفاد عامہ میں کام کرے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined