مہاراشٹر کی مہاوکاس اگھاڑی حکومت کو بی جے پی ’امر،اکبر، انتھونی‘ کی حکومت قرار دے کر اس کی تضحیک کررہی تھی۔ لیکن جس طرح امراکبر انتھونی فلم ہٹ ہوئی تھی اسی طرح کانگریس، این سی پی وشیوسینا کا امتزاج ہٹ ہوا ہے جو قانون ساز کونسل کے آج کے نتائج سے ثابت ہوتا ہے۔ اس امراکبرانتھونی نے ہی رابرٹ سیٹھ کو کراری شکشت د ےدی ہے۔ یہ باتیں آج یہاں مہاراشٹر پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری وترجمان سچن ساونت نے کہی ہیں۔
Published: 05 Dec 2020, 9:11 AM IST
قانون ساز کونسل کے نتائج پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سچن ساونت نے کہا ہے کہ بی جے پی کی شکل میں جمہوریت کو ایک بڑے بحران کا سامنا ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے کانگریس، این سی پی وشیوسینا ایک ساتھ آئی ہیں۔ بی جے پی کو اقتدار سے دور رکھنا ملک کے مفاد میں ہے۔
Published: 05 Dec 2020, 9:11 AM IST
مہاوکاس اگھاڑی کے اسی اتحاد کی بناء پر ریاست کو ایک مستحکم حکومت ملی ہے اور آج کا نتیجہ ان تینوں پارٹیوں کے اتحاد کا ہی نتیجہ ہے۔ بی جے پی کو اس کے 105ایم ایل اے کام نہیں آئے۔ بی جے پی کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی بھی تو وہ بھی سابق کانگریسی لیڈر کی وجہ سے۔ تکبر کے نشے میں بدمست بی جے پی کو یہ ایک بڑا طمانچہ ہے۔ دو دن قبل تک 105سے150ہونگے کہنے والے دیوندرفڈنویس کا زعم اس نتیجے سے خاک میں مل گیا ہے۔
Published: 05 Dec 2020, 9:11 AM IST
بی جے پی کا ناگپور گریجویٹ حلقہ انتخاب جو برسوں سے فڈنویس کے زیراثرتھا،وہ بھی ان کے ہاتھوں سے کھسک گیا ہے۔فڈنویس کو میراث میں ملے ہوئے اس حلقہئ انتخاب سے ان کے والد کامیاب ہوتے تھے۔ مرکزی وزیرنتن گڈکری نے25سالوں تک اس حلقہ انتخاب کی نمائندگی کی ہے۔ اپنے اس گڈھ کو بھی وہ نہیں بچا سکے۔ ودربھ کے اپنے گڑھ کو فڈنویس سنبھال نہیں پارہے ہیں اور خواب دیکھ رہے ہیں مہاراشٹر کے اقتدارکی عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل کا نتیجہ دراصل مہاوکاس اگھاڑی حکومت پر لوگوں کا اعتماد ہے۔ اس سے یہ بات واضح ہوچکی ہے ہمارا تعلیم یافتہ ووٹرنریندرمودی کی وجہ سے بے روزگاری ومالی بحران کا شکار ہوا ہے۔ یہ نتیجہ ہمارے اسی تعلیم یافتہ ووٹر کا غصہ ہے جو اس نے اس انتخاب میں ظاہر کیا ہے۔
Published: 05 Dec 2020, 9:11 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 05 Dec 2020, 9:11 AM IST