قومی خبریں

’معاشی ترقی میں سونا کا تعاون انتہائی کم‘، جئے رام رمیش نے سونا پر ٹیکس میں تخفیف کو بنایا ہدف تنقید

جئے رام رمیش نے اس بات پر زور دیا کہ سونے کی درآمد سے متعلق نیلیش شاہ کے تازہ تبصرہ پر سنجیدگی کے ساتھ غور کرنے کی ضرورت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش</p></div>

کانگریس کے سینئر لیڈر جئے رام رمیش

 
تصویر قومی آواز

کانگریس نے مرکزی بجٹ میں سونے پر لگنے والے مختلف ٹیکس میں زیادہ کمی کیے جانے کو معیشت کے اعتبار سے غلط ٹھہرایا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے اس معاملے میں کچھ سوالات کھڑے کیے ہیں۔ انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کیے گئے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’(نیلیش) شاہ مالیاتی شعبہ میں ایک قابل احترام نام ہیں اور وزیر اعظم کے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن بھی ہیں۔ دیگر اراکین کے برعکس جو معیشت کو چھوڑ کر سبھی ایشوز پر بولتے ہیں، شاہ معیشت سے متعلق معاملوں پر ہی رائے رکھتے ہیں۔‘‘

Published: undefined

دراصل جئے رام رمیش کا یہ تبصرہ کوٹک مہندرا کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او نیلیش شاہ کے ذریعہ مبینہ طور پر مرکزی وزیر مالیات سیتارمن سے ایکسائز ٹیکس میں تخفیف اور بڑھتی بین الاقوامی قیمتوں کے مدنظر ہندوستان کے سونے کی درآمد بل میں کسی بھی اُچھال پر نظر رکھنے کی گزارش کے بعد آیا ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے اس بات پر زور دیا کہ سونے کی درآمد پر شاہ کے تازہ تبصرہ پر سنجیدگی سے غور کرنے کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

جئے رام رمیش کا کہنا ہے کہ ’’مالی سال 24-2023 میں ہندوستان میں سونے کی درآمد مجموعی طور پر 45.4 ارب ڈالر تھی، جو اس کے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ یہ شاید ہی بحث کا موضوع ہے کہ سونے کی درآمد سے معاشی ترقی میں بہت کم تعاون ہوتا ہے۔ پھر بھی 25-2024 کے بجٹ میں سونے پر ایکسائز ٹیکس کم کر 10 فیصد سے 6 فیصد کر دیا گیا۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined