قومی خبریں

’فوج بتائے کہ 98 لاکھ روپے کی ادائیگی کیسے ہوئی؟‘ اگنی ویر اجے کمار کے معاملے میں کانگریس کا سوال

حکومت کے ایک کروڑ روپئے دیے جانے اور فوج کے ذریعے 98 لاکھ روپے دیے جانے کے دعوے پر اب کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ فوج بتائے کہ آخر یہ 98 لاکھ روپے کیسے بنے؟

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی اگنی ویرکے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے / ویڈیو گریب</p></div>

راہل گاندھی اگنی ویرکے اہلِ خانہ سے ملاقات کرتے ہوئے / ویڈیو گریب

 

اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ذریعے پارلیمنٹ میں اگنی ویر کا معاملہ اٹھائے جانے کے بعد سے ایک تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔ مرکزی حکومت کا یہ دعویٰ ہے کہ ڈیوٹی کے دوران اگر کسی اگنی ویر کی جان جاتی ہے تو اسے ایک کروڑ روپئے دیئے جاتے ہیں۔ حکومت کے اس موقف کے مطابق فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ڈیوٹی کے دوران جان گنوانے والے اگنی ویر اجے کمار کو 98 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔ حکومت کے ایک کروڑ روپئے دیے جانے اور فوج کے ذریعے 98 لاکھ دیے جانے کے دعوے پر اب کانگریس نے سوال اٹھایا ہے۔ کانگریس نے پوچھا ہے کہ فوج بتائے کہ آخر یہ 98 لاکھ روپے کیسے بنے؟

Published: undefined

کانگریس کے سابق فوجی شعبے کے چیئرمین کرنل روہت چودھری نے جمعرات (4 جولائی) کو کہا ہے کہ مودی سرکار جب بھی مشکل میں پھنستی ہے، ہندوستانی فوج کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ روہت چودھری نے اس ضمن میں ایک پریس کانفرنس کیا جس میں انہوں نے فوج سے سوال کیا ہے کہ وہ بتائے کہ اجے کمار کو 98 لاکھ روپے دینے کا اس نے جو دعویٰ کیا ہے، وہ 98 لاکھ روپے کیسے بنے، اس کی ادائیگی کیسے ہوئی؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگنی ویر کی پالیسی کے مطابق اگر ایک کروڑ بنتا ہے تو ایک کروڑ 67 لاکھ کیسے بنتا ہے؟ واضح رہے کہ ایک عام فوجی کی شہادت کے بعد اس کے اہلِ خانہ کو ملنے والی رقم ڈھائی کروڑ روپئے تک پہنچ جاتی ہے۔

Published: undefined

روہت چودھری نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اب تک 13 اگنی ویر شہید ہو چکے ہیں جن میں سے تقریباً نصف نے خودکشی کرلی ہے اور انہیں معاوضہ نہیں ملا ہے۔ ہندوستانی فوج نے بدھ (3 جولائی) کو ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا کہ ڈیوٹی کے دوران جان کی بازی ہارنے والے اگنی ویر اجے کمار کے اہل خانہ کو کوئی معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ فوج نے کہا کہ ان کے خاندان کو واجب الادا رقم میں سے 98.39 لاکھ روپے دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

دریں اثنا اگنی ویر اجے کمار کے اہل خانہ نے ڈیوٹی کے دوران شہید ہونے پر ہندوستانی فوج سے ان کے لیے ’ہیرو‘ کا درجہ مانگا ہے۔ خاندان نے کہا ہے کہ معاوضہ کی رقم اجے کمار کی جگہ نہیں لے سکتی۔ اجے کمار کے والد کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ اگنی ویر یوجنا کو ختم کیا جائے اور ہمیں پنشن اور کینٹین کارڈ ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خاندان کو 98 لاکھ روپے ملے ہیں جب کہ فوج کی جانب سے صرف 48 لاکھ روپے ملے ہیں۔ یہ فوج کے اس بیان کے برعکس ہے جس میں فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کل واجب الادا رقم میں سے 98.39 لاکھ روپے خاندان کو ادا کر دیے گئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined