اندور: کانگریس کارکنوں کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں گرفتار کیا گیا ہے۔ آج صبح پولیس ہیڈ کوارٹرز کے سامنے جمع ہونے والے سینکڑوں کانگریس کارکنوں نے مرکزی اور ریاستی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس دوران دو درجن سے زائد کانگریسی کارکنوں نے مہنگائی کے ساتھ ساتھ سماجی کارکنوں کی گرفتاری کے خلاف بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت کے بغیر مظاہرہ کرنے پر نصف درجن سے زائد کانگریسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتاری کے دوران پولیس اور کارکنوں کے مابین تیکھی نوک جھونک بھی ہوئی۔
Published: undefined
واضح رہے کہ عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود ہندوستان میں تقریباً روزانہ پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اس اضافہ کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں کانگریس سمیت دیگر پارٹیاں مرکز کی مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔ یہاں تک کہ بہار حکومت میں بی جے پی کی شریک پارٹی جنتا دل یو کے کئی سرکردہ لیڈران بھی پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ پر فکرمندی کا اظہار کر چکے ہیں۔ کانگریس کے سرکردہ لیڈران سوشل میڈیا کے ساتھ ساتھ سڑک پر بھی تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں اور مرکز سے جلد اس پر قابو پانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز