بنگلورو: کرناٹک کانگریس نے ریاستی حکومت کی 'ویویکا یوجنا' کے خلاف مہم شروع کی ہے، جس کے تحت نئے بنائے گئے کلاس رومز کو بھگوا رنگ دیا جائے گا۔ کانگریس نے مہم کا آغاز ہیش ٹیگ ’سی ایم انکل‘ کے ساتھ کیا اور وزیر اعلیٰ بسواراج بومئی سے کلاس رومز کو پینٹ کرنے کے بجائے بچوں کے لیے بیت الخلا بنانے کی اپیل کی۔ مہم کے ذریعے کانگریس نے اسکولی بچوں کی جانب سے بومئی سے سوال کئے ہیں۔
Published: undefined
پارٹی نے ٹوئٹ کیا، "ریاست بھر کے اسکولوں میں بنیادی ڈھانچے کی کمی ہے۔ بچے بیت الخلا کے بغیر مشکلات کا شکار ہیں۔ سی ایم انکل اسکول کی عمارتوں کو زعفرانی رنگ میں پینٹ کرنے سے پہلے بیت الخلاء بنائیں، پینے کا صاف پانی اور ایسی سہولیات فراہم کریں جس سے بچے اسکولوں کی طرف راغب ہوں۔
Published: undefined
کانگریس نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت سوامی وویکانند کے نام پر اس اسکیم کو نافذ کر رہی ہے، جو سائنس اور منطق کو فروغ دیتے تھے لیکن وزیر اعلیٰ طلبا میں سائنسی مزاج پیدا کرنے کے پروگراموں کو نافذ کرنے کے لیے آگے نہیں آ رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کرناٹک حکومت نے ’وویکا اسکیم‘ کے تحت 8100 کلاس رومز کو زعفرانی رنگ دینے کا کا منصوبہ بنایا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined