نئی دہلی: قومی راجدھانی دہلی میں بدھ کے روز پولیس اہلکاروں کے کانگریس ہیڈکوارٹر میں گھسنے اور پارٹی لیڈروں کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے معاملہ میں پارٹی شدید رد عمل ظاہر کر رہی ہے۔ اس واقعہ کے خلاف کانگریس کارکنان ملک بھر میں راج بھون کے باہر احتجاج کر رہے ہیں۔ احتجاج کے دوران پارٹی لیڈران نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بار بار ای ڈی آفس بلانے اور کانگریس ہیڈکوارٹر پر دہلی پولیس کی بربریت کے خلاف نعرے بازی کی۔
Published: undefined
پٹنہ میں کانگریس ارکان اسمبلی اور کارکنان نے راج بھون کے باہر احتجاج کیا۔ اس سے پہلے انہوں نے ای ڈی دفتر میں دھرنا بھی دیا۔ کانگریس کے ریاستی صدر مدن موہن جھا قانون ساز پارٹی لیڈر اجیت شرما سمیت کئی کانگریس ارکان اسمبلی راج بھون کے باہر پہنچے اور نعرے بازی کی۔
Published: undefined
اس موقع پر ریاستی صدر مدن موہن جھا نے کہا کہ پورے ملک میں آزادی خطرے میں ہے۔ نریندر مودی حکومت کی منمانی عروج پر ہے۔ مودی سرکار ظلم و سمت کر رہی ہے۔ کانگریس قانون ساز پارٹی کے لیڈر اجیت شرما نے کہا کہ مودی حکومت اپنی طاقت دکھانے کے لیے ای ڈی جیسے اداروں کا استعمال کر رہی ہے۔ یہ برداشت نہیں کیا جائے گا۔
Published: undefined
راجستھان میں کانگریس کے ریاستی صدر گووند ڈوٹاسرا کی قیادت میں راج بھون کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ دریں اثنا راجستھان کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا، ’’جمہوریت کی قاتل بھاجپائی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ۔‘‘ اس موقع پر گووند ڈوٹاسرا نے کہا ’’آج ملک کے جو معاشی حالات ہیں اور نوجوانوں میں جو بے روزگاری پھیلی ہوئی ہے اس پر پردہ ڈالنے کے لئے ای ڈی کا استعمال کیا جا رہا ہے لیکن مودی حکومت نے راہل گاندھی کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کرنے کا جو کام کیا ہے اس نے ملک بھر کے کانگریس کارکنان کو پرجوش کر دیا ہے۔‘‘
Published: undefined
کرناٹک کانگریس کے کارکنوں نے ای ڈی کے خلاف نعرے لگائے اور مظاہرہ کیا۔ پارٹی نے بی جے پی کے خلاف مکتوب اور تحریری شکایت دینے کے لیے دفتر سے راج بھون تک مارچ نکالا۔ اس موقع پر کانگریس لیدر ڈی کے شیوکمار نے کہا کہ یہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہم انصاف کے لیے لڑیں گے۔ ای ڈی کسی بھی بی جے پی لیڈر کے معاملے کی جانچ نہیں کر رہی، صرف کانگریس کے لوگوں کو پریشان کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اپنے قومی ہیڈکوارٹر میں پولیس کے گھسنے پر دہلی پولیس کی مذمت کرتے ہوئے آسام کانگریس نے دو دنوں میں ریاست بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ گوہاٹی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آسام کانگریس کے صدر بھوپین کمار بورا نے واقعہ کو ’ہندوستان کی آزادی کے بعد ایک سیاہ باب قرار دیا، جس کا آغاز مرکز میں حکمران بی جے پی حکومت نے کیا ہے۔"
Published: undefined
کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ گزشتہ 8 سالوں سے مودی حکومت تمام ایجنسیوں کا غلط استعمال کرتے ہوئے لیڈروں کی آواز کو دبانے کا کام کیا جا رہا ہے لیکن ہم نے تہیہ کیا ہے کہ گاندھیائی طریقے سے ستیہ گرہ کر کے اس حکومت پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ ایجنسیوں کا غلط استعمال بند کرے۔
Published: undefined
چنڈی گڑھ میں پنجاب کانگریس بھرپور طریقے سے مظاہرہ کر رہی ہے۔ کانگریس لیڈران نے احتجاج کے لئے گورنر ہاؤس کا رخ کیا لیکن انہیں چنڈی گڑھ پولیس نے راستے میں ہی روک لیا۔ کانگریس لیڈران نے اس کے بعد رکاوٹیں توڑ کر آگے جانے کی کوشش کی۔
Published: undefined
یوتھ کانگریس کے صدر بیرندر ڈھلوں نے کہا کہ راہل گاندھی کو بے وجہ گھنٹوں بیٹھا کر رکھا جا رہا ہے۔ جبکہ سب کچھ کاغذ پر لکھا ہوا ہے۔ مرکز کی مودی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی انتقام کے تحت ایسی کارروائی کر رہی ہے۔ جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
Published: undefined
یوگی حکومت احتجاج سے پہلے ہی خوف زدہ ہو گئی۔ یوپی کانگریس نے ٹوئٹ کیا کہ کانگریس کے راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری، سابق وزیر نسیم الدین صدیقی سمیت تمام سینئر کانگریس لیڈروں کو خوفزدہ حکومت نے راج بھون کا گھیراؤ کرنے سے پہلے ہی گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined