ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کا آج 130واں یوم پیدائش ہے۔ اس موقع پر کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے اپنے پرنانا جواہر لال نہرو کو ان کی 130ویں جینتی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک جذباتی کہانی شیئر کی ہے۔ انھوں نے اس ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ کس طرح ملک کے پہلے وزیر اعظم نے ایک بار اپنے سیکورٹی گارڈ کو اپنے بستر پر سونے کی اجازت دی تھی اور خود پاس میں رکھی کرسی پر سو گئے تھے۔ پرینکا گاندھی نے نہرو کی ایک تصویر بھی ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔
Published: 14 Nov 2019, 4:11 PM IST
پرینکا گاندھی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل سے پنڈت نہرو اور سیکورٹی گارڈ سے متعلق کہانی شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’میرے پرنانا کے بارے میں میری پسندیدہ یادداشت وہ ہے جب وہ صبح 3 بجے کام سے لوٹے اور دیکھا کہ ان کے بستر پر ان کا باڈی گارڈ سو رہا ہے۔ انھوں نے (نہرو نے) گارڈ کو کمبل اوڑھایا اور خود بغل کی کرسی پر سو گئے۔‘‘
Published: 14 Nov 2019, 4:11 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 14 Nov 2019, 4:11 PM IST
تصویر: پریس ریلیز