کانگریس صدارتی انتخاب کے پیش نظر صدارتی امیدوار میں کھڑے ہونے والے لیڈروں کا نام اب پوری طرح صاف ہو گیا ہے۔ کانگریس کے سینئر لیڈران ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور اس صدارتی انتخاب میں ایک دوسرے سے مقابلہ کریں گے۔ ایک دیگر سینئر پارٹی لیڈر کے این ترپاٹھی نے بھی اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا، لیکن ان کی نامزدگی کو رَد کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کانگریس کی مرکزی الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے یکم اکتوبر کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل (30 ستمبر) ہمیں 20 فارم ملے تھے اور وہ فارم درست ہیں کہ نہیں، اس سلسلے میں ہم نے آج جانچ کی تھی۔ 20 میں سے 4 فارم رجیکٹ ہوئے ہیں۔‘‘
Published: undefined
کے این ترپاٹھی کی نامزدگی رد کرنے سے متعلق مدھوسودن مستری نے کہا کہ ’’کے این ترپاٹی کے فارم کو خارج کر دیا گیا، کیونکہ یہ مقررہ پیمانوں کو پورا نہیں کرتے تھے، یہ دستخط سے متعلق ایشوز تھے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے واضح کیا کہ کانگریس صدر عہدہ کے لیے ہمارے دو امیدوار ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرو انتخاب لڑیں گے۔
Published: undefined
یہاں قابل ذکر یہ ہے کہ امیدوار کے ذریعہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 8 اکتوبر ہے۔ یعنی اگر کھڑگے اور تھرور میں سے کوئی بھی ایک 8 اکتوبر تک اپنا نام واپس لے لیتے ہیں تو دوسرے لیڈر کے بلامقابلہ کانگریس صدر منتخب ہونے کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔ کانگریس صدر عہدہ کے لیے 17 اکتوبر کو ووٹنگ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور 19 اکتوبر کو ووٹنگ کی گنتی ہوگی۔ نتائج بھی اسی دن، یعنی 19 اکتوبر کو ہی برآمد ہو جائیں گے۔
Published: undefined
اس درمیان ملکارجن کھڑگے نے راجیہ سبھا میں حزب مخالف لیڈر کے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انھوں نے یہ فیصلہ ’ایک لیڈر، ایک عہدہ‘ کے اصول کو مدنظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔ ملکارجن کھڑگے نے اپنا استعفیٰ کانگریس صدر سونیا گاندھی کو بھیج دیا۔ واضح رہے کہ ادے پور میں ہوئے کانگریس کے ’چنتن شیویر‘ میں یہ فیصلہ لیا گیا تھا کہ کوئی بھی شخص پارٹی میں دو عہدوں پر نہیں ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز