نئی دہلی: کانگریس صدر سونیا گاندھی نے بریلی شریف درگاہ پر چادر پوشی کے مقصد سے بدھ کے روز چادر کو روانہ کر دیا۔ انہوں نے آل انڈیا اقلیتی کانگریس کے وفد کو چادر سونپی جو کہ بریلی شرف درگاہ جا کر اسے وہاں پیش کرے گا۔
کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر طارق انور نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ذریعہ بریلی شریف درگاہ کو چادر روانہ کئے جانے کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ کانگریس پارٹی کی ایک روایت ہے کہ اس نے ہمیشہ سے سب کو اعتماد اور سب کو ساتھ میں لے کر ملک کی ترقی اتحاد، امن اور ترقی کے لئے کام کیا ہے۔
Published: undefined
طارق انور نے کہا کہ درگاہیں امن و امان کی علامت ہیں اور صوفیاء نے ہمیشہ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کو برقرار رکھنے کے لئے اپنی قابل قدر خدمات انجام دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح مہنت، سنت اور دیگر مذہبی رہنماؤں نے ہمیشہ ملک میں امن و اتحاد کے لئے کام کیا ہے، جو بھی مذہب ہو وہ امن اور اتحاد کی بات کرتا ہے اور وہ باہمی ہم آہنگی کا سب سے بڑا پرچارک ہوتاہے۔
Published: undefined
طارق انور نے مزید کہا کہ کانگریس پارٹی شروع سے ہی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے اور یہ کانگریس پارٹی کااثاثہ ہے۔ کانگریس پارٹی نے ہی سبھی مذاہب کو ساتھ لے کر ملک کی آزادی کی جنگ لڑنے کا کام کیا۔ کانگریس پارٹی کا اعتماد کامل ہے کہ ملک اسی وقت مضبوط اور ترقی پذیر ہو سکتا ہے جب تمام معاشرے اور مذاہب کے لوگوں کو آگے بڑھایا جائے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ نفرت اور تشددکی زیادہ عمر نہیں ہوتی ہے اور وہ اپنی موت سے مرجاتا ہے، دنیا نے ہمیشہ امن کی وکالت کی ہے اور امن کے پیغامبر چاہے ان کی ذات یا مذہب سے کوئی بھی ہو اس سے قطع نظر ان کا احترام کیا ہے۔ اس موقع پر کانگریس کے رہنما ہریش راوت، سلمان خورشید، راشد علوی، حسن احمد، ندیم جاوید، پی سی چاکو، ہارون یوسف اور دیگرلوگ موجود تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز