قومی خبریں

کانگریس صدر سونیا گاندھی پہلی بار ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں شامل، کرناٹک کے منڈیا ضلع میں کی شرکت

کانگریس صدر سونیا گاندھی پہلی مرتبہ ’بھار جوڑو یاترا‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے گاؤں میں راہل گاندھی اور دیگر پدیاتریوں کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئیں اور 3 کلومیٹر تک پیدل چلیں گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بنگلورو: کانگریس صدر سونیا گاندھی آج پہلی مرتبہ ’بھار جوڑو یاترا‘ میں شرکت کر رہی ہیں۔ وہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے گاؤں جکن ہلی میں راہل گاندھی اور دیگر پدیاتریوں کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئیں اور 3 کلومیٹر تک پیدل چلیں گی۔ کانگریس کے صدارتی امیدوار ملکارجن کھڑگے بھی سونیا گاندھی کے ہمراہ موجود رہے۔ بھارت جوڑو یاترا آج پانڈوپورہ سے برہمادیوراہلی تک جائے گی۔ قبل ازیں سونیا گاندھی نے گزشتہ روز (5 اکتوبر) کو میسور کے بھیمناکولی مندر کے درشن کئے تھے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو دسہرہ کے پیش نظر دو دن کے لئے آرام دیا گیا تھا۔ دسہرہ تقریبات میں شرکت کے بعد آج تمام پدیاتروں نے دوبارہ اپنی یاترا شروع کی۔ حسب معمول یاترا میں زبردست جوش و خروش نظر آیا اور مقامی لوگوں نے اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس دوران عام لوگ اپنے محبوب لیڈران کی ایک جھلک پانے کے لئے بےقرار نظر آئے اور موقع ملتے ہی ان سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

Published: undefined

بھارت جوڑو یاترا کا 6 اکتوبر کا پروگرام

پدیاترا صبح 6.30 بجے پانڈو پورہ تعلقہ کے بیلالے گاؤں سے شروع ہوئی۔ جوکہ صبح 11 بجے تک ناگامنگلا تعلقہ میں چوڈیناہلی گاؤں کے کراڈیا جھیل کے سامنے واقعہ میدان میں جا کر ٹھہر جائے گی۔ اس کے بعد پدیاترا شام 4 بجے دوبارہ شروع ہوگی اور شام 7 بجے ناگامنگلا تعلقہ کے برہمادیوراہلی گاؤں میں کارنر میٹنگ کے بعد ٹھہر جائے گی۔ تمام پدیاتری یہاں گورنمنٹ میڈیکل کالج کے سامنے مڈاکے ہوسورو گیٹ پر رات گزاریں گے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined