کانگریس صدر سونیا گاندھی نے دہلی کی عوام سے فرقہ وارانہ خیر سگالی بنائے رکھنے اور ملک کو مذہب اور ذات-پات کی بنیاد پر تقسیم کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے غلط منصوبوں کو ناکام کرنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے ایک بیان میں دہلی تشدد میں ہلاک ہیڈ کانسٹیبل رتن لال کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ رتن لال کے غمزدہ اہل خانہ کے لیے سونیا گاندھی نے اپنی ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ انھوں نے عوام سے امن برقرار رکھنے کی گزارش کی اور کہا کہ مہاتما گاندھی جی کے بھارت میں کسی بھی طرح کے تشدد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو سکتی اور ملک میں ان طاقتوں کی کوئی جگہ نہیں جو اپنی فرقہ واریت اور تخریب کاری نظریہ کو ہندوستان پر تھوپنا چاہتے ہیں۔
Published: undefined
دوسری طرف کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی تشدد کے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا۔ انھوں نے پیر کے روز کہا کہ ’’ملک کی راجدھانی دہلی میں آج پورا دن تشدد سے بھرا رہا۔ تشدد سے صرف اور صرف عام لوگ اور ملک کا نقصان ہوتا ہے۔ اسے روکنے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے۔ مہاتما گاندھی کا ملک امن کا ملک ہے۔ سبھی دہلی کے باشندوں سے میں امن کی اپیل کرتی ہوں اور کانگریس کارکنان سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ امن و امان بنائے رکھنے کے لیے کوشش کریں۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز