بنگلورو: کانگریس صدر راہل گاندھی نے کرناٹک کے بلاری سے انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے رافیل معاہدہ کے حوالہ سے وزیر اعظم نریندرمودی پر نشانہ لگاتے ہوئےکہا کہ پیرس جاکر مودی جی نے رافیل ڈیل کو تبدیل کر دیا۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
کانگریس صدر راہل گاندھی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کرناٹک پہنچ گئے ہیں۔ بلاری میں کانگریس رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا پر زور استقبال کیا۔ بلار ی میں راہل گاندی نے ’جن آشیرواد یاترا‘ کا آغاز کیا ہے۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
جن آشیرواد یاترا کا آغاز کرنے کے بعد کانگریس صدر نے عوامی اجلاس سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ایک بار پھر رافیل ڈیل کے حوالہ سے مودی حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا ’’ مودی حکومت نے فرانس سے رافیل سودہ کیا۔ مودی جی پیرس گئے اور انہوں نے خود اس معاہدے کو تبدیل کر دیا۔ رافیل کو لے کر پہلے ہندوستان ایئروناٹیکل (ایچ اے ایل) لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا۔ لیکن وزیر اعظم مودی نے ایچ اے ایل لمیٹڈ سے اس سودے کو ختم کر کے اپنے دوست کو دے دیا۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
راہل گاندھی نے عوامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کی بے روزگاری اور کسانوں کی پریشانیوں کے مدے کو عوام کے سامنے رکھا۔ انہوں نے کہا ’’ نریندر مودی مستقبل کی بات نہیں کرتے۔ پارلیمنٹ میں دئیے گئے ایک گھنٹے کی لمبی تقریر میں انہوں نے نوجوانوں کو روزگار دینے اور کسانوں کو امداد دینے کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔‘‘
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
راہل گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا ’’ جو آپ سے جھوٹے وعدے کرتے ہیں، جھوٹے خواب دکھاتے ہیں ، ان پر بھروسہ کرنے کاکوئی فائدہ نہیں ہونے والا۔‘‘ راہل نے کہا کہ کانگریس جو کہتی ہے وہ کرتی ہے۔ نریندر مودی جی کے الفاظ کھوکھلے ہیں اور وہ جو کہتے ہیں اسے وہ کرتے نہیں ہیں۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدا رمیا اور کانگریس کے سینئر رہنما ملک ارجن کھڑگے سمیت کانگریس کے کئی بڑے رہنما اور ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔ عوامی ریلی سے خطاب کرنے کو بعد راہل گاندھی ہلیگیما مندر میں پوجا کے لئے گئے۔ 12 فروری کو راہل گاندھی گلبرگہ واقع حضرت خواجہ بندہ نواز کی درگاہ پر زیارت کے لئے جائیں گے۔ 13 فروری کو دہلی لوٹنے سے قبل وہ بیدر کے ’انوبھو منٹپ‘ کے بھی درشن کریں گے۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 10 Feb 2018, 7:24 PM IST