قومی خبریں

نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے ہوں گے شامل

کانگریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔ تقریب میں شرکت کا دعوت نامہ کل شام کو ملا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے /&nbsp; تصویر: ’ایکس‘&nbsp;kharge@</p></div>

ملکارجن کھڑگے /  تصویر: ’ایکس‘ kharge@

 

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے آج شام راشٹرپتی بھون میں منعقد ہونے والی نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق سینئر لیڈروں اور انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد کانگریس صدر اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے نے نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ تقریب حلف برداری کا دعوت نامہ انہیں کل ملا تھا۔ کانگریس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں شرکت کا فیصلہ انڈیا الائنس میں شامل پارٹیوں کے ساتھ مشاورت کے بعد لیا گیا ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا تھا کہ پارٹی لیڈروں کو نریندر مودی کی تقریب حلف برداری کے لیے کوئی دعوت نامہ نہیں ملا ہے جب کہ تمام دعوت نامے بین الاقوامی لیڈروں کو دیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ 2024 کے انتخابی نتائج نریندر مودی کی اخلاقی شکست ہیں۔

Published: undefined

نریندر مودی دو مکمل میعاد کے بعد مخلوط حکومت کے سربراہ کے طور پر مسلسل تیسری میعاد کے لیے آج شام 7:15 بجے حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب راشٹرپتی بھون میں منعقد کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اکثریت ملی تھی۔ حالانکہ اس بار بھی وہ سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے لیکن اس کی نشستوں کی تعداد 240 ہی رہی اور لوک سبھا میں اکثریت کی تعداد 272 ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 293 سیٹوں کے ساتھ مکمل اکثریت حاصل ہے۔ ٹی ڈی پی اور جے ڈی یو ’این ڈی اے‘ کی دیگر دو بڑی پارٹیاں ہیں جن کی بالترتیب 16 اور 12 لوک سبھا سیٹیں ہیں۔ راشٹرپتی بھون میں منعقدہ تقریب حلف برداری میں ہندوستان کے پڑوسیوں اور بحر ہند کے خطے کے ممالک کے رہنما بھی شریک ہو رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined